پردہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 199 of 222

پردہ — Page 199

ہی رہ جائے تو وہ سب کچھ ہو۔اگر کوئی اپنے آپ کو improve کرتی ہے۔اگر کوئی یہ عہد کرتی ہے کہ ایک مہینے کے اندر اپنے اندر ساری تبدیلیاں پیدا کریں گی، اول تبدیلی تو overnight پیدا ہونی چاہئے۔لیکن ایک مہینے میں جائزہ لیں اگر کوئی تبدیلی پیدا نہیں کرتی تو اس کو عہدہ سے ہٹا دیں۔۔۔پرده میٹنگ نیشنل مجلس عاملہ لجنہ اماءاللہ جرمنی 17 جون 2011ء مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 22 جولائی 2011ء) ناروے میں لجنہ اماء اللہ کی نیشنل مجلس عاملہ کے اجلاس میں حضور انور ایدہ اللہ نے مختلف تربیتی امور کا جائزہ لیا اور احمدی خواتین اور بچیوں کی تربیت کے لئے گرانقدر راہنمائی فرمائی۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: امریکہ میں مجھ سے کسی نے پوچھا کہ لڑکیاں نہیں کرتیں۔توجہ نہیں دیتیں۔جینز پہنتی ہیں اور چھوٹی قمیص ساتھ پہنتی ہیں تو کیا کیا جائے ؟ میں نے ان کو یہی کہا تھا کہ آپ لوگ بچپن سے، پانچ چھ سال کی عمر سے عادت ڈالنی شروع کریں گی۔سات سال کی عمر میں اس کو پتہ ہو کہ میں نے چھوٹی قمیص نہیں پہنی۔فراک بھی لمبی پہنی ہے۔جینز کے ساتھ بلاؤ زنہیں پہننا۔سکارف لینے کی عادت کبھی کبھی ڈالنی ہے۔تو جب دس سال کی ہوگی تو اس میں جھجک نہیں رہے گی۔اگر آپ اس طرح عادت نہیں ڈالیں گی تو وہ کہے کہ میں تو ابھی دس سال کی ہوں، گیارہ سال کی ہوں، بارہ سال کی ہوں۔اسی طرح sleeveless فراکیں جو ہیں وہ پہن لیتی ہیں۔اور وہ بھی جب حیا نہیں آئے گی تو سب ختم ہو جائے گا۔پھر کی عادت کبھی نہیں پڑے گی۔اس لئے شروع سے ہی عادت ڈالنے کی ضرورت ہے۔ناصرات کی تربیت کی بہت ضرورت ہے۔تبھی آپ اس ماحول سے اپنی اولاد کو بچا کر رکھ سکتی ہیں۔ناصرات کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔“ سیکرٹری تبلیغ کی رپورٹ پیش ہونے پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: 66 199