پردہ — Page 198
پرده لیکن ایک احمدی عورت جس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مانا ہے اسے ہمیشہ یا درکھنا چاہئے کہ اُس نے احمدیت صرف اپنے ماں باپ کی عزت کی وجہ سے قبول نہیں کرنی یا صرف اس لئے اپنے آپ پر احمدیت کا لیبل چسپاں نہیں کرنا کہ ایک احمدی گھرانے میں پیدا ہونے کی مجھے سعادت ملی ہے اور اس کے علاوہ میرا کوئی اور راستہ نہیں کہ میں اپنے احمدی ہونے کا اعلان کروں کیونکہ میرے گھر والے احمدی ہیں۔میرا خاندان احمدی ہے۔اس لئے ہمیشہ یہ خیال رکھیں کہ ایک احمدی عورت کو احمدیت کی تعلیم کا پتہ ہونا چاہئے۔ایمان کی مضبوطی کا پتہ ہونا چاہئے۔ایک احمدی کی عزت اس بات میں ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت کرنے کے بعد اپنے ایمان میں اتنی مضبوطی پیدا کریں کہ دنیا کی کوئی خواہش اُسے اُس کے ایمان سے ہٹا نہ سکے۔اُس کے ایمان کو متزلزل نہ کر سکے 66 ( خطاب از مستورات جلسہ سالانہ یو کے 25 جولائی 2009 ء۔مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 21 جون 2013ء) دورہ جرمنی کے دوران حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے لجنہ اماءاللہ جرمنی کی نیشنل مجلس عاملہ کے ساتھ ایک میٹنگ میں تربیت، اور facebook کے استعمال کے حوالے سے بعض اہم ہدایات بیان فرمائیں۔حضور انور نے فرمایا: ہر وہ عورت یا لڑکی جو عام زندگی میں بازار میں پھرتی ہو، کوٹ گھٹنے تک نہیں ہے اور جس کے سر پہ سکارف نہیں اور بال ڈھکے بھی نہیں اور کندھوں پہ اور سینے پر دوپٹہ نہیں ، وہ نہیں کر ر ہیں اور وہ عہد یدار نہیں بن سکتیں۔صدر صاحبہ نے کہا کہ ایک صدر بتا رہی تھیں کہ ان کے حلقہ میں کی پابندی کرنے والیوں کی پر سٹیج بہت کم ہے۔اس پر حضور انور ایدہ اللہ نے فرمایا: اگر پر سٹیج کم ہے تو ایک صدر کو بنادیں اور وہ سارے عہدے سنبھالے۔جو پانچ چھ کی پابند ہیں تو انہی کو عہد یدار بنائیں۔باقیوں کو چھوڑ دیں۔ایک صدر 198