پردہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 175 of 222

پردہ — Page 175

دیکھتے ہیں کہ تم میں سے کتنی ایسی ہیں جو دوسروں کو شرم دلاتی ہیں۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ : منافقت نہیں ہونی چاہئے اس لئے میں نے صدر لجنہ کو بھی کہا ہوا ہے کہ بیشک جو بہت پڑھی لکھی ہیں، بہت محنت کرنے والی ہیں بہت کام کئے ہیں لیکن اگر ان کاproper حجاب وغیرہ نہیں ہوتا تو پھر ان کو کسی بھی جگہ لجنہ کی خدمت نہیں دینی اور مجھے لگتا ہے کہ اپنی ایک ٹیم علیحدہ بنانی پڑے گی جو چیک کرے گی۔میرا خیال ہے کہ واقفات نو میں سے کچھ لڑکیوں کو منتخب کروں اور اپنی ٹیم بناؤں۔تم آکر مجھے بتاؤ کہ کون کیا کرتا ہے تم لوگوں کا اصل کام یہ ہے کہ خلیفہ وقت کی بازو بن جاؤ، ہاتھ بن جاؤ، اس لئے تم لوگوں کا سب سے بڑا کام یہ ہے کہ اگر تم ایسی بن جاؤ تو میں سمجھوں گا کہ کم از کم کینیڈا ہم نے فتح کر لیا ہے۔پرده ایک اور سوال کے جواب میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ: میں یہ نہیں کہتا کہ گھٹ کر بیٹھ جاؤ اور کہیں ایسی frustration پیدا : ہو جائے کہ کہیں اپنے جذبات کو نکال نہ سکو لیکن ان کی ایک limit ہونی چاہئے۔اس limit کے اندر ہوا اور جو مرضی کرو۔حیا کی حفاظت کرو۔حیا ہمیشہ عورت کی عزت بڑھاتی ہے۔عیسائی عورتیں بھی پہلے حیادار ہوتی تھیں لباس بھی ان کے لمبے ہوتے تھے جو ان میں خاندانی ہوتی تھیں ان کے لباس اور بھی اچھے ہوتے تھے، بازو لگے ہوئے ، سکارف پہنے ہوئے۔یہ تو آہستہ آہستہ عورت کی آزادی ہوتی ہے، بلکہ انگلینڈ میں ایک عیسائی عورت نے ایک آرٹیکل لکھا ہے کہ یہ مرد جو کہتے ہیں کہ عورت کو آزادی دو اور ان کے جو چاہیں پر دے اتار دو، ان کے لباس ننگے کر دو، اصل میں یہ مرد عورت کی آزادی نہیں چاہتے بلکہ ان کی اپنی جو خواہشات ہیں ان کو پورا کرنا 175