پردہ — Page 168
پرده تم نے اپنے مذہب کو اس لئے چھوڑ دیا ہے کہ وہ پریکٹیکل مذہب نہیں تھا اور آجکل کے حالات میں چل نہیں سکتا تھا لیکن اسلام ایک پریکٹیکل مذہب ہے اور ہم حجاب اور کے ساتھ ہر کام کرسکتی ہیں۔ایسے پروگرام بنا کر ایم ٹی اے کے لئے بھجوائیں۔ایم ٹی اے پر لجنہ اماءاللہ کے جو پروگرام آتے ہیں وہ میری ہدایات اور نگرانی میں بنتے ہیں، اگر چہ وہ ساری دنیا کے لئے ہوتے ہیں لیکن یہاں کے ماحول کے لحاظ سے خاص طور پر یورپ کے ممالک کے لئے ہوتے ہیں۔حضور انور نے مزید فرمایا کہ جو احمدی بچیاں پر دہ وغیرہ پر اعتراض کرتی ہیں، جیسا کہ میں نے لجنہ اماءاللہ یو کے کے اجتماع میں کہا تھا، انہیں بتائیں کہ آپ جب کوئی کلب جوائن کرتی ہیں تو اس کے کچھ اصول وضوابط ہوتے ہیں، اگر ان اصول وضوابط کی پابندی نہ کی جائے تو اس کلب کی ممبر شپ منسوخ ہو جاتی ہے۔پس اسلام نے بھی کچھ اصول بنائے ہیں اس میں نماز پڑھنی ، قرآن پڑھنا اور اس کے تمام حکموں پر عمل کرنا شامل ہے۔اس زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کر کے آپ نے یہ عہد کیا ہے کہ آپ جو کہیں گے وہ کروں گی۔ان باتوں کے پیش نظر خود دیکھ لو کہ تم کس مقام پر ہو۔پھر ان سے پوچھیں کہ کیا تم خود کو احمدی سمجھتی ہو؟ اگر مجھتی ہو تو کیا اسلام کے بنیادی حکموں پر یقین رکھتی ہو؟ اگر رکھتی ہو تو کیا اس کے حکموں پر عمل کرنے کی کوشش کرتی ہو؟ اگر کرتی ہو تو اس میں ایک حکم کا بھی ہے۔اس طریق پر سمجھاتے ہوئے ان سے پوچھیں کہ اب بتاؤ کہ تم کیا کرنا چاہتی ہو، منافقت کے ساتھ جماعت میں دکھاوے کے لئے رہنا چاہتی ہو یا اپنے آپ کو بدل کر نیک ارادہ کے ساتھ خود کو ٹھیک کرنا چاہتی ہو؟ میٹنگ نیشنل مجلس عاملہ لجنہ اماءاللہ جرمنی 25 دسمبر 2006ء - مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 19 جنوری 2007ء) حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے لجنہ اماء الله جرمنی کی نیشنل مجلس عاملہ کے ساتھ 168