پردہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 156 of 222

پردہ — Page 156

پرده کسی مرد یا عورت کی بیعت نہیں کی بلکہ حضرت مسیح موعود کو مانا ہے۔اپنے نمونے قائم کر کے جیسا کہ میں نے کہا پرانی احمدیوں کے لئے بھی تربیت کے سامان پیدا 66 کریں۔اس سے آپ کو دوہرا ثواب ہوگا آپ دوہرے ثواب کمار ہی ہوں گی۔“ (خطاب از مستورات جلسہ سالانہ سویڈن 17 ستمبر 2005, مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 15 مئی 2015 ء ) تعلیمی اداروں میں کا معیار قائم رکھیں دورہ جرمنی کے دوران حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے احمدی طالبات کے ساتھ ایک نشست میں اُن کے سوالات کے جواب بھی عطا فرمائے۔ایک طالبہ نے سوال کیا کہ بعض اوقات انگلینڈ وغیرہ سیر کے لئے جانے کا پروگرام بنتا ہے۔اگر ہم اپنی بچیوں کو نہ بھیجیں تو کہا جاتا ہے کہ پھر اسکول بدل لیں۔ایسی صورت میں کیا کرنا چاہئے؟ حضور انور نے فرمایا کہ : اگر اضطراری حالت ہے تو انہیں کہیں کہ بچیوں کے ساتھ parents کو بھی جانے دیں۔وہ نہ مانیں تو اسکول بدل لیں۔فرمایا: اصل میں بچیوں کی تربیت اس طرح کریں کہ وہ انہیں خود کہیں کہ ہم ماں باپ کی وجہ سے نہیں بلکہ ہمارا اپنا ماحول ایسا ہے کہ ہم اس طرح جانا اچھا نہیں سمجھتیں۔جب بچی جوان ہو جاتی ہے تو پھر اس کا خیال رکھنا ماحول کا کام ہے۔اسلام کا تو حج کے بارہ میں بھی یہ حکم ہے کہ عورت اکیلی نہ جائے بلکہ اپنے محرم کو ساتھ لے کر جائے۔۔۔عموماً پرائیویٹ اسکول زیادہ زور نہیں دیتے لیکن وہ مہنگے ہوتے ہیں۔بہر حال بچیوں کو realise کرائیں کہ فلاں فلاں باتیں برائیاں ہیں اور ان سے آپ نے بچنا ہے۔“ 66 کلاس طالبات جرمنی 10 جون 2006, مطبوعہ افضل انٹرنیشنل 7 جولائی 2006ء) 156