پردہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 155 of 222

پردہ — Page 155

نئی احمدی خواتین نمونے قائم کریں پرده حضرت خلیفہ امسح الخامس ایدہ اللہ تعالی نے ایک موقع پر جماعت احمد یہ میں نئی شامل ہونے والی خواتین کو خاص طور پر مخاطب کرتے ہوئے انہیں دوسروں کے لئے نیک نمونے پیش کرنے کی نصیحت کرتے ہوئے فرمایا: نئی آنے والی احمدی بہنوں سے میں کہتا ہوں کہ آپ نے احمدیت اور اسلام کی تعلیم کو سمجھ کر قبول کیا ہے۔آپ یہ نہ دیکھیں کہ آپ کے خاوند کیسے احمدی ہیں یا دوسری خواتین کیسی احمدی ہیں۔آپ اپنے نمونے بنائیں۔اسلامی تعلیمات کی خالص مثال قائم کریں۔اپنے خاوندوں کو بھی دین پر عمل کرنے والا بنائیں۔اپنے بچوں کو بھی اسلام کی تعلیم کے مطابق تربیت دیں اور دوسری پرانی پیدائشی احمدی بہنوں کو بھی، اپنے نمونے قائم کر کے ان کے لئے بھی تربیت کے نمونے قائم کریں۔ان کے لئے بھی آپ مثال بنیں۔بعض دفعہ بعد میں آنے والی نیکی اور تقویٰ میں پہلوں سے آگے نکل جاتی ہیں۔افریقہ میں بھی میں نے دیکھا ہے کی پابندی اور اسلامی تعلیم پر عمل کرنے والی کئی خواتین ہیں جو مثال بن سکتی ہیں۔امریکہ میں بھی وہاں کی مقامی کئی ایسی خواتین ہیں جو احمدی ہوئیں اور مثال بن گئیں۔جرمنی میں بھی کئی خواتین ایسی ہیں جنہوں نے بیعت کی اور مثال بن گئیں۔یہاں آپ کے ملکوں میں بھی ایسی خواتین ہیں۔ان ملکوں میں بھی کئیوں کی پردے کی بڑی اچھی مثالیں ہیں اور دوسرے احکامات پر عمل کرنے کی بھی مثالیں ہیں۔تو نئی بیعت کرنے والیاں ہمیشہ یا درکھیں کہ اگر کسی پاکستانی عورت میں کوئی برائی دیکھیں تو ٹھو کر نہ کھائیں۔چندا گر بُری ہیں تو بہت بڑی اکثریت اللہ تعالیٰ کے فضل سے اچھی بھی ہیں۔پھر آپ نے 155