پردہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 153 of 222

پردہ — Page 153

اپنے خطابات اور خطبات کے علاوہ اپنے پیغامات میں بھی حضور انور ایدہ اللہ نے پردے کی روح کو قائم کر کے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کو حاصل کرنے کی جانب خواتین کو توجہ دلائی ہے۔چنانچہ ایک موقع پر تحریر فرمایا: م اگر کوئی عورت پردے کی پرواہ نہیں کرتی اور یورپ کی نقالی میں ان سے مشابہت والا لباس پہن کر اور ان جیسا فیشن اختیار کر کے خود کو روشن خیال اور ترقی پسند ظاہر کرتی ہے تو یہ غلط سوچ ہے۔یادرکھیں اسلام آپ کی خیر خواہی اور تحفظ کا حقیقی ضامن ہے۔اس نے کی تعلیم عورتوں کو کسی مشکل میں ڈالنے یا احساس کمتری میں مبتلا کرنے کے لئے نہیں دی۔وہ اس کے ذریعہ عورت کی عفت اور عزت قائم کرنا چاہتا ہے۔پس اسے اپنے لئے بوجھ نہ سمجھیں۔یہ نہ سوچیں کہ اس لوگ آپ کو جاہل سمجھیں گے۔آپ نے اللہ کو خوش کرنا ہے۔دنیا کے فیشن کو نہ دیکھیں اور پردے کا اس کی شرائط کے مطابق خیال رکھیں۔“ 66 ( پیغام بر موقع سالانہ اجتماع لجنہ اماء الله جرمنی 2017ء۔مطبوعہ سالانہ رپورٹ 2017-2016 لجنہ اماءاللہ جرمنی ) ہدایت پر قائم رہنے کے لئے دعا کی تلقین ہر قسم کے شیطانی اثرات سے بچنے اور نیکی کی راہ پر قائم رہتے ہوئے زندگی گزارنے کے لئے دعا بہت اہمیت رکھتی ہے۔چنانچہ احمدی خواتین سے ایک موقع پر خطاب فرماتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ نے دعا کی مدد سے خدا تعالیٰ کے احکامات کی پابندی اختیار کرنے کا مضمون بیان کرتے ہوئے فرمایا: اللہ تعالیٰ دعاؤں کو بھی سنتا ہے اور دلوں کا حال بھی جانتا ہے۔اس لئے نیک نیتی کے ساتھ اس مقصد کے حصول کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور ہر احمدی کو، عورت مرد کو یہ حکم ہے کہ دعائیں کرتے رہو کہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت دی ہے تو اس پرده 153