پردہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 116 of 222

پردہ — Page 116

پرده پر دے کی طرف آرہے ہیں اور ان خاندانوں کی بعض بچیاں جہاں برقع کا رواج تھا برقع اتار کر اگر جینز، بلاؤز پہنا شروع کر دیں تو انتہائی قابل فکر بات ہے۔ہم تو دنیا کی تربیت کا دعویٰ لے کر اٹھے ہیں۔اپنوں میں اسلامی روایات اور احکامات کی پابندی نہ کرنے والوں کو دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ حقیقی معنوں میں تقویٰ کی راہوں پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور کبھی ایسی خواہشات کی تکمیل کے لئے جو صرف ذاتی خواہشات ہوں دین میں بگاڑ پیدا کرنے والے نہ ہوں۔ہمیشہ یادرکھیں کہ ایک احمدی عورت اور احمدی بچی کا ایک مقام ہے۔آپ کو اللہ اور اس کے رسول نے نیکیوں پر قائم رہنے کے طریق بتائے ہیں۔اس زمانے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تفصیل سے وہ ہمارے سامنے کھول کر رکھ دئیے ہیں۔کسی بھی قسم کے کمپلیکس میں مبتلا ہوئے بغیر ان راستوں پر چلیں اور ان حکموں پر عمل کریں۔دنیا کو بتائیں اور کھول کر بتائیں کہ اگر عورتوں کے حقوق کی حفاظت کسی نے کی ہے تو اسلام نے کی ہے۔معاشرے میں اگر عورت کی عزت قائم کی ہے تو اسلام نے کی ہے۔تم اے دنیا کی چکا چوند میں پڑے رہنے والو! آج اگر معاشرے کو امن پسند بنانا چاہتے ہو تو اسلام کی تعلیم کو اپنا ؤ۔آپ کو یہ سبق ان کو دینا چاہئے نہ کہ ان کی باتوں اور کمپلیکس میں آئیں۔ان کو بتائیں کہ آج اگر اپنی عزتوں کو قائم کرنا ہے تو اسلام کی طرف آؤ۔آج اگر اپنے گھروں کو جنت نظیر بنانا ہے تو ہمارے پیچھے چلو۔“ 66 خطاب از مستورات جلسہ سالانہ یو کے 31 جولائی 2004 مطبوع الفضل انٹرنیشنل 24 / اپریل 2015ء) برقعے حیادار ہونے چاہئیں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مشرق و مغرب کی مسلمان عورتوں 116