پردہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 59 of 222

پردہ — Page 59

پرده بعض لڑکیاں لاشعوری طور پر جب میری طرف ہاتھ بڑھاتی ہیں تو اس سے پتہ چلتا ہے کہ ان کو سلام کرنے کی عادت ہے۔ایک بچی ،لڑکی کو جو دیا ہے اس کا شروع میں ہی اس کا احساس ہو جانا چاہئے۔دس سال کی عمر جو ہے میں نے واقفات نو کو بھی کہا ہے کہ اس عمر میں نماز فرض ہوتی ہے۔اس وقت ساری پابندیاں فرض ہونی چاہئیں۔جو سارے فرائض ہیں ان پر عمل ہو جانا چاہئے۔تو اس سے پہلے پہلے عادت ڈال دینی چاہئے۔“ میٹنگ نیشنل مجلس عاملہ لجنہ اماءاللہ ناروے 2 /اکتوبر 2011ء۔مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 23 دسمبر 2011ء) ملازمین سے بہت سے گھروں میں گھریلو مرد ملازمین سے کرنے کا رواج نہیں ہے حالا نکہ اس بارہ میں بھی قرآن کریم کی پردے کی تعلیم کوملحوظ رکھناضروری ہے۔چنانچہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے ایک خطبہ جمعہ میں گھروں میں رکھے جانے والے مرد ملازمین کے حوالے سے توجہ دلاتے ہوئے فرمایا: پھر بعض جگہوں پر یہ بھی رواج ہے کہ ہر قسم کے ملازمین کے سامنے بے حجابانہ آجاتے ہیں۔تو سوائے گھروں کے وہ ملازمین یاوہ بچے جو بچوں میں پلے بڑھے ہیں یا پھر بہت ہی ادھیڑ عمر کے ہیں جو اس عمر سے گزر چکے ہیں کہ کسی قسم کی بدنظری کا خیال پیدا ہو یا گھر کی باتیں باہر نکالنے کا ان کو کوئی خیال ہو۔اس کے علاوہ ہر قسم کے لوگوں سے، ملازمین سے، کرنا چاہئے۔بعض جگہ دیکھا گیا ہے کہ ایسے ملازمین جن کو ملازمت میں آئے چند ماہ ہی ہوئے ہوتے ہیں، بے دھڑک بیڈ روم میں بھی آجا ر ہے ہوتے ہیں اور عورتیں اور بچیاں بعض دفعہ وہاں بغیر دو پیٹوں کے بھی بیٹھی 59