پردہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 60 of 222

پردہ — Page 60

پرده ہوئی ہوتی ہیں اور اس کو روشن دماغی کا نام دیا جاتا ہے۔یہ روشن دماغی نہیں ہے۔جب اس کے نتائج سامنے آتے ہیں تو پچھتاتے ہیں۔پھر جو چھوٹ ہے اس آیت میں ، وہ چھوٹے بچوں سے کی ہے۔فرمایا کہ چال بھی تمہاری اچھی ہونی چاہئے، باوقار ہونی چاہئے، یونہی پاؤں زمین پر مار کے نہ چلو۔اور ایسی باوقار چال ہو کہ کسی کو جرات نہ ہو کہ تمہاری طرف غلط نظر سے دیکھ بھی سکے۔جب تم پردوں میں ہوگی اور مکمل طور پر صاحب وقار ہوگی تو کسی کو جرات نہیں ہو سکتی کہ ایک نظر کے بعد دوسری نظر ڈالے“۔خطبہ جمعہ 30 جنوری 2004ء بمقام مسجد بیت الفتوح ، لندن - مطبوعه المفضل انٹرنیشنل 19 اپریل 2004 ء تقریبات میں لڑکوں کا کھانا Serve کرنا آجکل شادی بیاہ اور دیگر تقریبات پر خواتین کی طرف بھی مردکھانا serve کرتے ہیں جو واضح طور پر بے پردگی میں داخل ہے۔چنانچہ اس قبیح حرکت سے اجتناب کرنے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ہ بعض جگہوں پر ہمارے ہاں شادیوں وغیرہ پرلڑکوں کوکھاناserve کرنے کے لئے بلا لیا جاتا ہے۔دیکھیں کہ سختی کس حد تک ہے اور کجا یہ ہے کہ لڑکے بلا لئے جاتے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ چھوٹی عمر والے ہیں حالانکہ چھوٹی عمر والے بھی جن کو کہا جاتا ہے وہ بھی کم از کم سترہ اٹھارہ سال کی عمر کے ہوتے ہیں، بہر حال بلوغت کی عمر کو ضرور پہنچ گئے ہوتے ہیں۔وہاں شادیوں پر جوان بچیاں بھی پھر رہی ہوتی ہیں اور پھر پتہ نہیں جو بیرے بلائے جاتے ہیں کس قماش کے ہیں۔تو جیسا کہ میں نے کہا ہے بلوغت کی عمر کو پہنچ چکے ہوتے ہیں اور ان سے پردے کا حکم ہے۔اگر 60