پردہ — Page 27
بند رکھو۔ذلِكَ از کی لَهُمُ (النور: 31) یہ مومنوں لئے بہت ہی بہتر ہے اور یہ طریق تعلیم ایسی اعلی درجہ کی پاکیزگی اپنے اندر رکھتا ہے جس کے ہوتے ہوئے بدکاروں میں نہ ہو گے۔“ (ملفوظات جلد نمبر 1 صفحہ 55۔ایڈیشن 2003، مطبوعہ ربوہ) ( خطاب بر موقع نیشنل اجتماع لجنہ اماءاللہ یو کے 19 اکتوبر 2003ء۔مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 17 اپریل 2015ء) اسی حوالہ سے ایک اور موقع پر حضور انور نے فرمایا: تو یہ جو فروج کی حفاظت کا حکم ہے اس کے لئے بھی انتہائی ضروری ہے اس لئے اس خدائی حکم کو بھی کوئی معمولی حکم نہ مجھیں۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک جگہ فرمایا ہے کہ پردے کے خلاف جولوگ بولتے ہیں وہ پہلے مردوں کی اصلاح تو کر لیں پھر اس بات کو چھیڑیں کہ آیا ضروری ہے یا نہیں۔( خطاب از مستورات جلسہ سالانہ 21 اگست 2004 ء بمقام منہائم ، جرمنی۔مطبوعہ الفضل انٹر نیشنل یکم مئی 2015ء) پرده 27