پردہ — Page 165
اور تیرے دین پر عمل کرتے ہوئے یہ کر رہی ہوں۔کوئی صورت نکال۔اور اگر ملازمت میرے لئے اچھی نہیں تو ٹھیک ہے پھر کوئی اور بہتر انتظام کر دے۔تو بہر حال ایک مہینہ تک وہ افسر اس بچی کو تنگ کرتا رہا کہ بس اتنے دن رہ گئے ہیں اس کے بعد تمہیں فارغ کر دیا جائے گا اور یہ بچی دعا کرتی رہی۔آخر ایک ماہ کے بعد یہ بچی تو اپنے کام پر قائم رہی لیکن اس افسر کو اس کے بالا افسر نے اس کی کسی غلطی کی وجہ سے فارغ کر دیا یا دوسری جگہ بھیجوا دیا اور اس طرح اس کی جان چھوٹی۔اگر نیت نیک ہو تو اللہ تعالیٰ اسباب پیدا فرما دیتا ہے۔اگر اللہ تعالیٰ سے تعلق ہے تو خدا تعالیٰ ایسے طریق سے مدد فرماتا ہے کہ انسان حیران رہ جاتا ہے اور بے اختیار اللہ تعالیٰ کی حمد کے الفاظ دل سے نکلتے ہیں۔“ 66 (خطبہ جمعہ فرمودہ 23 اپریل 2010ء بمقام سوئٹزرلینڈ۔مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 14 مئی 2010ء) پر دہ تبلیغ کے لئے عملی نمونہ تبلیغ کے حوالہ سے ایک سوال کے جواب میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے احمدی بچیوں کو اپنے عملی نمونے پیش کرنے کی نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ : د تبلیغ کے لئے راستے آپ کو تلاش کرنے پڑیں گے تبلیغ کے لئے خود مواقع پیدا کرو۔اگر آپ پڑھائی میں ہوشیار ہیں۔آپ کا حلیہ رویہ، کردار اچھا ہے۔سکارف ٹھیک ہے اور ہے۔دوستیاں بڑھانے کی طرف توجہ نہیں ہے تو دوسری لڑکیاں آپ کی طرف متوجہ ہوں گی اور پوچھیں گی کہ کون ہو؟ تو تم بتاؤ کہ میں احمدی ہوں۔پھر بتاؤ کہ امام مہدی کو مانا ہے۔اس طرح بات آگے بڑھے گی اور تبلیغ کا راستہ کھلے گا۔“ 66 ( کلاس واقفات نو 8 را کتوبر 2011 ء بمقام مسجد بیت الرشید، جرمنی مطبوعه الفضل انٹرنیشنل 6 جنوری 2012ء) پرده 165