قیام پاکستان کا روحانی پس منظر — Page 43
ہے۔اسی طرح اگر ایک فرد دعا کرے گا تو اس کا اتنا فائدہ نہیں ہوگا جتنا ایک جماعت کی دعا سے فائدہ ہوگا۔تم خود بھی دعا کرو اور پھر ساری جماعت کے لئے بھی دعا کرو کہ خدا تعالی انہیں دعا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ہر احمدی کے دل میں یقین پیدا ہو جائے کہ دعا ایک کارگر وسیلہ ہے اور یہی ایک ذریعہ ہے جس سے کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے جماعت کے سب افراد میں ایک آگ سی لگ جائے، ہر احمدی اپنے گھر پر ڈھا کر رہا ہو پھر دیکھو کہ خدا تعالیٰ کا فضل کس طرح نازل ہوتا ہے۔د الفضل ۷ در ماه نبوت / نومبرهـ م) الحمدللہ جماعت احمدیہ حضرت سید نا المصلح الموعود اور حضرت خلیفہ المسیح الثالث ایدہ اللہ تعالٰی کے اپنی ارشادات کی تعمیل میں پاکستان