قیام پاکستان کا روحانی پس منظر

by Other Authors

Page 18 of 49

قیام پاکستان کا روحانی پس منظر — Page 18

جلد ایک سیاسی پلیٹ فارم پر جمع ہونے میں کامیاب ہو گئے۔اس طرح پاکستان کا وہ تخیل جس کا نظارہ حضرت مسیح موعود مہدی معہود علیہ السلام کی کشفی آنکھ نے دیکھا تھا بالآخر خلافت ثانیہ میں عملی شکل میں قائم ہوگیا اور غریب اور کمزور مسلمانوں کے طفیل خود ہندو اکثریت کو بھی آزادی مل گئی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا لطیف ارشاد ہے۔فَإِنَّمَا تُنصَرُونَ وَتُرْزَقُونَ بِضُعَفَاءِ كُمْ (بخاری کتاب الجہاد جلدی من ) کہ تم کو غریبوں اور کمزوروں کی وجہ سے ہی مدد ملتی اور رزق عطا ہوتا ہے۔مندرجہ بالا تفصیل سے ضمناً اس حقیقت پر بھی مہر تصدیق ثبت ہوتی ہے کہ حضرت مسیح موعود کی خواب میں جو بزرگ درخت پر بیٹھے ہوئے دکھائی دیئے وہ حضرت سیدنا المصلح الموعود تھے جن کے مبارک عہد خلافت میں آسمانی افواج کے ذریعہ پاکستان کا قیام نہایت مخالف و نامساعد حالات میں ۱۴۔اگست ۹۴۷ مہ کو عمل میں آیا۔ایک نہایت ایمان افروز واقعہ اس تعلق میں ایک ایمان افروز واقعہ بھی قابل ذکر ہے اور وہ یہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر ۱۲۸ اپریل شر کی شب کو الہام نازل ہوا إِنِّي مَعَ الْأَزْوَاجِ أَتِيكَ بَغْتَة دیں تیرے پاس اچانک فوجوں کے ساتھ آؤں گا ، غور کرنے سے معلوم ہوگا کہ یہ الہام پاکستان کی سیاسی اور قومی تاریخ میں آج تک ایک نمایاں عنوان رہا ہے عجیب بات یہ ہے کہ