قیام پاکستان کا روحانی پس منظر — Page 35
استقلال اور علو حوصلہ سے قدم مارو۔قدم مارتے پہلے جاؤ اور اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے قدم بڑھاتے چلے جاؤ کہ عالی ہمت نوجوانوں کی منزلِ اول بھی ہوتی ہے اور منزل دوم بھی ہوتی ہے منزل سوم بھی ہوتی ہے لیکن آخری منزل کوئی نہیں ہوا کرتی۔ایک منزل کے بعد دوسری اور دوسری کے بعد تیسری وہ اختیا کرتے چلے جاتے ہیں۔وہ اپنے سفر کو ختم نہیں کرنا چاہے وہ اپنے رختِ سفر کو کندھے سے اُتارنے میں اپنی جنتک محسوس کرتے ہیں۔اُن کی منزل کا پہلا دور اسی وقت ختم ہوتا ہے جب کہ وہ کامیاب اور کامران ہو کر اپنے پیدا کرنے والے کے سامنے حاضر ہوتے ہیں اور اپنی خدمت کی داد اس سے حاصل کرتے ہیں جو ایک ہی ہستی ہے جو کسی کی صحیح خدمت کی داد دے سکتی ہے۔پس اے خدائے واحد کے منتخب کردہ نوجوانو! اسلام کے بہادر سپا ہیں ! ملک کی امید کے مرکز و با قوم کے