قیام پاکستان کا روحانی پس منظر — Page 32
۳۲ میں ان نظموں کو بھول جاتا ہوں جو ہندوستان میں ہمیں میں آئے ، اس لئے کہ میرا مکان گو میرے ہاتھ سے جاتا رہا مگر میرے آقا کو ایک مکان مل گیا - یہ درست ہے کہ چوالیس لاکھ مسلمانوں کے مکان اُن کے ہاتھ سے جاتے رہے ، وہ گھر سے بے گھر ہو گئے ، وہ جائدادوں سے بے دخل ہو گئے مگر ایک جگہ ضرور ایسی پیدا ہو گئی ہے جس کے متعلق محمد رسول اللہ صلے اللہ علیہ وسلم یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ میری بیگہ ہے اور یہ خوشی ہماری جائدادوں کے کھوئے جانے سے بہت زیادہ ہے ؟" الفصل ۲۳- امان / مارچ م) ۶۱۹۵۶ نوجوانان پاکستان کو بیش قیمت نصائح حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے پاکستان کے سب نوجوانوں کو خدمت پاکستان میں بھر پور حصہ لینے کی بھی ہمیشہ تلقین فرمائی چنانچہ حضور نے پاکستان کے نونہالوں اور جگر گوشوں (جسے " ینگ "پاکستان" کا نامہ دیا جائے تو مناسب ہوگا ، کو خاص طور پر مخاطب کیا اور فرمایا :- تم ایک نئے ملک کے شہری ہو۔دنیا کی بڑی مملکتوں میں سے بظا ہر ایک چھوٹی سی مملکت کے شہری ہو۔تمہارا ملک