قیام پاکستان کا روحانی پس منظر — Page 27
۲۷ دنیا کے چپہ چپہ پر گونجنے والا ہے۔اسلام کے شاندار مستقبل کا نظارہ حضرت مصلح موعود نے قیام مکہ کے دوران عالم رویا میں دیکھا کہ : ایک جگہ ہوں اور میر صاحب اور والدہ ساتھ ہیں آسمان سے سخت گرج کی آواز آرہی ہے اور ایسا شور ہے جیسے توپوں کے متواتر چلنے سے پیدا ہوتا ہے اور سخت تاریکی چھائی ہوئی ہے۔ہاں کچھ کچھ دیر کے بعد آسمان پر روشنی پیدا ہوتی ہے اتنے میں ایک دہشت ناک حالت کے بعد آسمان پر ایک روشنی پیدا ہوئی اور نہایت موٹے اور نورانی" الفاظ میں لا إلهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللهِ لکھا گیا۔میں نے میر صاحب کو پوچھا آپ نے یہ عبارت نہیں دیکھی انہوں نے جواب دیا کہ نہیں۔میں نے کہا کہ ابھی آسمان پر چہ یہ عبارت لکھی گئی ہے۔اس کے بعد بآواز بلند کسی نے کچھ کھا جس کا مطلب یا د رہا کہ آسمان پر بڑے بڑے تغیرات ہو رہے ہیں جن کا نتیجہ تمہارے لئے اچھا ہوگا۔اس کے بعد اس نظارہ اور تاریکی اور شور کی دہشت سے آنکھ کھل گئی " دالحکم کے جنوری شاکر مثہ کالم )