قیام پاکستان کا روحانی پس منظر

by Other Authors

Page 28 of 49

قیام پاکستان کا روحانی پس منظر — Page 28

۲۸ پاکستان سے متعلق ایک حیرت انگیز خبر پاکستان کی اس عظمت و اہمیت کو کہ وہ اسلام کی عالمی فتوحات و ترقیات کا پہلا زینہ ہے حضرت مصلح موعود نے اپنی زندگی میں بڑی و قضات سے بیان کیا۔چنانچہ آپ نے ۱۹۴۷ء کے جلسہ لاہور کو خطاب کرتے ہوئے ارشاد فرمایا :- پاکستان کا مسلمانوں کو مل جانا اس لحاظ سے بہت بڑی اہمیت رکھتا ہے کہ اب مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے سانس لینے کا موقعہ میسر آ گیا ہے اور وہ آزادی کے ساتھ ترقی کی دوڑ میں حصہ لے سکتے ہیں۔اب ان کے سامنے ترقی کے اتنے غیر محدود ذرائع ہیں کہ اگر وہ ان کو اختیار کریں تو دنیا کی کوئی قوم ان کے مقابلہ میں ٹھہر نہیں سکتی اور پاکستان کا مستقبل نہایت ہی شاندار ہو سکتا ہے۔مگر پھر بھی پاکستان ایک چھوٹی چیز ہے ہمیں اپنا قدم اس سے آگے بڑھانا چاہیئے اور پاکستان کو اسلامستان کی بنیاد بنا نا چاہئیے۔بے شک پاکستان بھی ایک اہم چیز ہے۔بے شک عرب بھی ایک اہم چیز ہے۔بے شک حجاز بھی ایک اہم چیز ہے۔بے شک مصر بھی ایک اہم چیز ہے۔بے شک ایران بھی ایک اہم چیز ہے مگر پاکستان اور عرب اور مجاز اور دوسرے اسلامی ممالک کی ترقیات صرف i