قیام پاکستان کا روحانی پس منظر

by Other Authors

Page 16 of 49

قیام پاکستان کا روحانی پس منظر — Page 16

14 ہے۔پھر آگے کیا دیکھتا ہے کہ بارگاہ الوہیت ہے اور اس کے ساتھ کوئی شریک نہیں تب اس کی روح اس کے آستانہ پر سر رکھ دیتی ہے اور قوت جذب جو اس کے اندر رکھی گئی ہے وہ خدا تعالیٰ کی عنایات کو اپنی طرف کھینچتی ہے تب اللہ جل شانہ اس کام کے پورا کرنے کی طرف متوجہ ہوتا ہے اور اس دعا کا اثر ان تمام مبادی اسباب پر ڈالتا ہے جن سے ایسے اسباب پیدا ہوتے ہیں جو اس مطلب کے حاصل ہونے کے لئے ضروری ہیں : د بركات الدعاء طبع اول من اشاعت رمضان المبارک ۱۳۰ هم اس خدائی سنت کے عین مطابق حضرت احدیت جبل اسمہ کی طرف سے پاک زمین کے لئے بھی (جو اپنی اہمیت و حقیقت کے اعتبار سے بالکل پرو غیب میں تھی ، زمین پر بے شمار خارجی اور مادی اسباب پیدا کئے گئے جن کے نتیجہ میں ایسے ایسے تغیرات و انقلابات واقع ہوئے کہ بالآخر خود برطانوی حکومت اور آل انڈیا نیشنل کانگریس مطالبہ پاکستان اور پاک زمین توسلی کرنے پر مجبور ہو گئی۔اس سلسلہ میں ایک خاص تصرف الہی نہیں یہ بھی نظر آتا ہے کہ مسلمانوں کو انتقالِ اقتدار محض دستوری اور آئینی ذرائع سے ہوا۔بے چاری مسلمان قوم ہندوستان میں اقتصادی طور پر از حد ایماندہ نظم ونسق کے لحاظ سے منتشر اور عددی حیثیت سے اقلیت میں تھی مگر مسلمانوں نے من حیث الجماعة نہ قانون شکنی کی نہ بغاوت کا کوئی طریق اختیار کیا اور نہ انہیں ان ناجائز