قیام پاکستان کا روحانی پس منظر

by Other Authors

Page 15 of 49

قیام پاکستان کا روحانی پس منظر — Page 15

۱۵ اس نہایت عجیب اور پُر اسرار خواب میں (جو بہت سی غیبی خبروں پر مشتمل تھا، نہ صرف قیام پاکستان کے روحانی پس منظر اور اس کے معرض وجود میں آنے کے وقت کی سیاسی فضا کا نہایت بلیغ نقشہ کھینچا گیا تھا۔بلکہ اس میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح مرحوم کا نام نامی تک بتا دیا گیا تھا نیز ایک نہایت عظیم روحانی انسان کا پتہ بھی دیا گیا تھا جو اپنے رومانی منصب کے اعتبار سے ایک اُونچے درخت پر بیٹھے اذان کی پر شوکت الفاظ سے آسمانی نوبت خانہ کو پورے زور سے بجاتا اور خدائی بادشاہت کی منادی کر رہا تھا۔عالم رؤیا کے اس نظارہ میں بالواسطہ طور پر یہ ھی پیش گوئی موجود تھی کہ قیام پاکستان کے دشمن اس کے نقش عالم پر ابھرتے ہی یہ سمجھتے ہوں گے کہ یہ نوزائیدہ مملکت بہت جلد تباہ ہو جائے گی مگر دنیا پر مختلف واقعات ہمیشہ آشکارا ہوتا رہے گا کہ اس کے پیچھے مولا کریم کی زبر دست قدرت اور نصرت کام کر رہی ہے۔پاک زمین کیلئے ابتدائی اسباب سیاسیات ہندیں تختی کیم حضرت مسیح موعود علی السلام تحریر فرماتے ہیں۔، جس وقت بندہ کسی سخت مشکل میں مبتلا ہو کر خدا تعالیٰ کی طرف کامل یقین اور کامل امید اور کامل محبت اور کامل وفاداری اور کامل ہمت کے ساتھ جھکتا ہے اور نہایت درجہ کا بیدار ہو کر غفلت کے پردوں کو چیرتا ہوا فنا کے میدانوں میں آگے سے آگے نکل جاتا