بہائیت کے متعلق پانچ مقالے

by Other Authors

Page 78 of 130

بہائیت کے متعلق پانچ مقالے — Page 78

۱۵۳ ۱۵۲ کو کلام اللہ مانتے ہیں اور اسے برحق جانتے ہیں اسلئے وہ آیات قر آنیہ کو اپنے اوپر محبت گردانتے ہیں اسلئے ہم اس جگہ قرآن مجید کی آیات سے بھی ثابت کرتے ہیں کہ قرآن مجید نے کامل اور دائمی شریعت ہونے کا دعونی فرمایا ہے۔آیات ذیل پر تدبر کرنے سے یہ چھوٹی پایہ ثبوت کو پہنچ جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :- (1) قُل لمن اجْتَمَعَتِ الْإِنسُ وَالْجِنُّ عَلَى أَن يَأْتُوا بمثل هذا الْقُرْآنِ لَا يَأْتُونَ مِثْلِهِ وَلَوْ كَانَ بعضهم لبعض ظهيراهُ وَلَقَدْ صَرَّقْنَا لِلنَّاسِ في هذا القُرْآنِ مِنْ كُلِّ مَثَل فَالَى اكْتُرُ النَّاسِ الاكفُوراه ربنی اسرائیل: ۸۸-۸۹) کہ اے پیغمبر ا تو اعلان کر دے کہ اگر تمام انسان چھوٹے اور بڑے اتفاق کر کے بھی اس قرآن مجید کی مثل لانا چاہیں تو ایک دوسرے کے مدد گار ہونے کے باوجود وہ قرآن مجید کی مثل نہیں لا سکتے۔یقینا ہم نے اس قرآن میں تمام عمدہ تعلیما اور قطعی دلائل بیان کر دیئے ہیں مگر اکثر لوگ از راه ناشکری انکار کر رہے ہیں : اس آیت میں قرآن پاک کو بے مثل قرار دیا گیا۔اسے تمام عمدہ تعلیمات پر مشتمل ٹھہرایا گیا اور اس کے بے نظیر دلائل و بیانات کی وجہ سے اسے بے مثل قرار دیا گیا ہے لفظ مشل کے معنے نعت کے رو سے عمدہ تعلیم اچھی صفت اور زیر دست دلیل کے ہوتے ہیں۔چہ نکہ جملہ ولقادر صرفنا للنَّاسِ في هذا القرآن من كل مثل قرآن مجيد کی بے نظیری کے اثبات میں چلینج کے بعد ذکر ہوا ہے اسلئے اس جگہ من كل مثل کے یہی سنتے ہیں کہ چونکہ قرآن مجید ہر قسم کی اعلیٰ تعلیم پر مشتمل ہے اس لئے سب لوگ مل کر بھی قرآن کی مثل بنانے سے عاجز ہیں۔آج تک دنیا کے فرزند قرآن مجید کی مثل بنانے سے عاجز ہیں۔جو اس امر کا کھلا ثبوت ہے کہ قرآن مجید اپنی تعلیمات و ہدایات میں کامل ہے، چونکہ یہ تسلیخ ساری نسل انسانی کو ہے اور ہمیشہ کے لئے ہے کسی مخصوص زمانے کے لئے نہیں ہے اس لئے اس سے یہ بھی ثابت ہو گیا کہ قرآن مجید بطور ایک کامل اور بے نظیر شریعت کے دائی ہے۔(۲) آفريقولونَ اخْتَرَهُ قُلْ فَأْتُوا بِعَشْرٍ سُورٍ مِّثْلِهِ مُفْتَرَيْتٍ وَادْعُوا مَنِ اسْتَطَعْتُمْ من دُونِ اللهِ إِن كُتُم صَدِقِينَ ، فَإِنْ لَمْ يَسْتَجِيبُوا لَكُمْ فَاعْلَمُوا أَنَّمَا اُنْزِلَ بِعِلْمِ الله وان لا إِلَهَ إِلَّا هُوَ فَهَلْ أَنتُم مسْلِمُونَ۔(نبود : ۱۳:۱۳) کیا یہ کا فراس قرآن کریم کو آنحضرت کا اقراء قرار دیتے ہیں ؟ قران سے کہدے کہ تم قرآن کی مانند خود ساختہ سورتیں