اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 264
264 اُتار کر دکھائے کہ دیکھو میرے بدن پر سر سے پاؤں تک پھوڑے نکلے ہوئے ہیں۔لجنات اما ء اللہ کا فرض تو ابتدائی ایام میں مسلمان عورتوں نے بڑا کام کیا مگر اسی وجہ سے کہ انہیں جنگوں میں شامل ہونے کا موقع دیا گیا۔رسول کریم نے ہمیشہ انہیں جنگوں میں شامل رکھتے تھے۔لڑائی کے فنون سکھاتے تھے اور مشق کراتے تھے۔مگر اب مسلمانوں نے یہ بات چھوڑ دی ہے۔میں نے لجنات اماءاللہ قائم کی ہیں مگر وہ ابتدائی حالت میں ہیں۔بعض عورتیں بعض اوقات ہمت دکھاتی ہیں مگر کئی ہمت مار کر بیٹھ جاتی ہیں۔ہمارا فرض ہے کہ انہیں دلیر بنائیں اور اگر لڑائی میں شامل ہونے کے لئے تیار نہیں کر سکتے تو کم از کم اُن کے اندر اتنی جرات تو پیدا کر دیں کہ اگر ہم میں سے کوئی اسلام کے لئے جان دینے کے لئے جائے تو انہیں بجائے صدمہ کے اس خیال سے خوشی ہو کہ اس ثواب میں ہم بھی شریک ہیں۔جو آدمی جنگ کے لئے ایسی حالت میں نکلتا ہے کہ اپنے گھر والوں کے دل ٹوٹے ہوئے دیکھتا ہے وہ شکستہ دل ہو جاتا ہے۔لیکن اگر اسے یہ محسوس ہو کہ گوفطری طور پر میرے گھر والوں کو میری جدائی کا غم ہے مگر وہ خوش بھی ہیں۔اور اگر چہ دعا کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ میری حفاظت کرے لیکن اگر میں شہید ہو جاؤں تو بھی انہیں خوشی ہوگی تو وہ اپنے اندر خاص دلیری اور نجرات محسوس کرے گا۔اگر ہم مذہب کو سچا سمجھتے ہیں تو موت کیا چیز ہے؟ یہ تو ایک دروازہ ہے خدا تعالے تک پہنچنے کا اور خداتعالے کے راستہ میں تکالیف اٹھانے سے بڑھ کر انعام اور کیا ہوسکتا ہے؟ ( از مصباح یکم مئی ۱۹۳۱ء) مسجد لنڈن کی مرمت کے لئے احمد کی خواتین کو تحریک تمام احمدی خواتین کے لئے میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ انگلستان کے خطوط سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ مسجد لنڈن جو صرف احمدی خواتین کے روپیہ سے تیار ہوئی تھی اور جس کی وجہ سے ہماری جماعت کی مستورات کے اخلاص اور قربانی کی تمام دنیا میں دھوم پڑ گئی تھی اس کا گنبد کسی انجینئر میں نقص کی وجہ سے خطرہ کی حالت میں ہے اور عمارت کے فن کے ماہروں نے مشورہ دیا ہے کہ فورا گنبد کی مرمت کی جائے اور ایسے خول چڑھائے جائیں جن سے وہ کلی طور پر محفوظ ہو جائے ورنہ مسجد کی تمام عمارت کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہی نہیں بلکہ غالب یقین ہے۔