اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 198
198 اگر ہماری عورتیں امریکہ۔یورپ اور ساترا کو بھلا کر سر دوست اس امر کو مد نظر ر کھ لیں کہ گھر میں آنے والی چوہڑیوں اور دیگر ادنی اقوام کی عورتوں کو اپنے اخلاق سے اپنے وعظ سے اپنی امداد سے اسلام میں لانا ہے تو وہ اور پھر اُن کے ذریعے آٹھ دس سال میں ہزاروں آدمی ہدایت یاب ہو سکتے ہیں۔یہ سمجھ لینا چاہیے کہ ان لوگوں کو اسلام میں لانا بھی ایسا ہی ضروری ہے جیسے امریکہ اور یورپ وغیر ہ کے باشندوں کو۔کیونکہ بلحاظ انسانیت سب کا حق ہے اور سب ہی قابل قدر ہیں۔پس اپنے گھروں میں یہ کام شروع کر دو اور ایک دو ماہ کے اندر اندر کچھ کر دکھاؤ۔یہ پھل اپنی شیرینی میں اُن پھلوں سے کم نہیں ہوگا جس کے خواب دیکھے جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ مہرات بجمعہ کو توفیق دے کہ وہ ایسے نزدیک مواقع سے فائدہ اٹھائیں جو خدا تعالی نے اُن کے لئے کھول دئے ہیں اور اُس کے لازوال فضلوں کی وارث ہوں۔" (از مصباح کی اپریل ہے) عورتوں میں بیداری اور احساس پیدا کرو جو عورتیں تعلیم پا جاتی ہیں وہ دوسری عورتوں کو اپنے میں جذب نہیں کر سکتیں۔اس وجہ سے ان کے تعلیم پانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔جب تک ایسا نہ ہو کہ ہر تعلیم یافتہ عورت دوسری عورتوں کو اپنی مائیں اور بہنیں سمجھے اور ان کی حالت درست کرنے کی کوشش کرے اُس وقت تک کامیابی نہیں ہو سکتی۔ہماری جماعت کے لئے ضروری ہے کہ وہ عورتوں میں بیداری اور احساس پیدا کرنے کی کوشش کرے اور انہیں بتائے کہ اُن کی زندگی صرف خاوند کے لئے نہیں بلکہ اس کی غرض یہ ہے کہ وہ اپنے خاوند کیساتھ مل کر خدا تعالیٰ کے جلال کے اظہار کی کوشش کریں۔مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ باوجود بار بار اس طرف توجہ دلانے کے اس وقت تک بہت کم توجہ دلائی گئی ہے اور ابھی تک عورتوں کی حالت بہت گرمی ہوئی ہے۔اگر چہ ہماری عورتوں اور دوسری عورتوں کی حالت میں بین فرق ہے اور میں تسلیم کرتا ہوں کہ جس رفتار سے وہ ترقی کر رہی ہیں وہ بہت امید افزا ہے۔ایک عورت کے متعلق کئی عورتوں اور مردوں کی طرف سے بار بار مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ وہ خود مضمون نہیں لھتی بلکہ کوئی مرد لکھ کر دیتا ہے مگر اس خاتون کا آج ہی میرے نام خط آیا ہے جس کی وہی طرز تحریر ہے جو اس کے مضامین کی ہے وہی جوش وہی اظہار مطلب کا طریق ہے۔خدا کے فضل سے