اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 388 of 452

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 388

388 کے اندر انسانیت والی یہ دو باتیں نہیں پائی جاتیں وہ محض ایک تصویر ہے جس کی خدا تعالیٰ کے نزدیک کوئی قدر اور کوئی عزت نہیں۔آگے پھر انسان کے دو حصے ہیں ایک آدم کہلاتا ہے اور ایک کو تو ا کا نام دیا گیا ہے۔اور جب آدمی کا لفظ بولتے ہیں تو اس کے معنے ہوتے ہیں آدم کی اولاد مرد ہو یا عورت۔بچوں کو ڈرانا ہو تو عورتیں تو ا کا نام لے کر ڈراتی ہیں۔وہ بھی یہی تو ا ہے۔بعض بُڑھیا عورتیں جن کے دانت نکل چکے ہوں، کمر خمیدہ ہو چکی ہو اس کے قریبی رشتہ دار بچے بھی اس کو دیکھ کر ڈرنے لگتے ہیں یہ خیال کر کے کہ اتنے ہزار سال پہلے کی دادی تو اگر آجا ئیں تو یقیاً اس کو دیکھ کر ڈر کے مارے بچے بھاگتے پھریں۔ہوا ہو ا کہہ کر عورتیں اپنے بچوں کو ڈراتی ہیں مگر یہ ہو اور اصل وہی دادی تو ہیں جو آدم علیہ السلام کی بیوی تھیں۔آدم علیہ السلام کا نام تو قرآن مجید میں آتا ہے اور حوا کا نام اسلامی لڑیچر اور احادیث وغیرہ میں مذکور ہے۔یہ دونوں نام یعنی آدم اور تو ابا معنی لفظ ہیں۔آدم کے معنے ہیں سطح زمین پر رہنے والا جو کھیتوں میں کام کرتا ہے، تجارتیں کرتا ہے، سفر کرتا ہے،عربی میں اديم الارض سطح زمین کو کہتے ہیں اور آدم اس وجود کا نام ہے جو سطح زمین پر رہتا ہے اور میدانوں میں کام کر کے اپنی روزی کماتا ہے۔اور تو ا کا لفظ حَويَ يَحْوِی سے نکلا ہے جس کے معنے ہیں کسی چیز کو ڈھانپ لینا۔کسی چیز کو جمع کر لینا یا کسی چیز کا مالک ہو جانا۔تو ھوا کے معنے ہیں جو بچوں کو گھیر کر اپنے ارد گرد جمع کر لیتی ہے اور اُن پر حکومت کرتی ہے اور گھر کی مالکہ کہلاتی ہے۔پس یہ دونوں نام با معنے ہیں۔ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ جس کو ہم آدم کہتے ہیں واقعہ میں اس کا نام ہی آدم تھایا اس کی ان صفات کی وجہ سے اس کا نام آدم رکھا گیا ہے۔اور ہم یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ حدیثوں میں جس وجود کا نام تو ارکھا گیا ہے واقعہ میں اس کا نام ہی تو ا تھا یا اس کی صفات کو ظاہر کرنے کے لئے اس کا یہ نام حوا رکھا گیا ہے۔بہر حال جو کچھ بھی ہو۔اگر فی الواقعہ یہ اُن کے نام تھے تو ان کے یہ نام حقیقت کو ظاہر کرنے والے تھے۔اور اگر سی ان کی صفات تھیں تو پھر تو صفات ہی تھیں۔پس آدم کے معنے ہیں جو محنت کرے میدانوں میں کام کاج کرے۔کھیتوں میں ہل چلائے اور زمین کو درست کر کے رہنے کے قابل بنائے۔اور حوا کے معنے ہیں وہ عورت جو گھر میں بیٹھتی ہے بچوں کی نگرانی کرتی ہے اور گھر کی رانی کہلاتی ہے پس ہر عورت جو آج بھی ان صفات کو اپنے اندر رکھتی ہے یعنی گھر کی نگرانی کرتی ہے۔بچوں کی تربیت کرتی ہے وہ جوا ہے۔اور شریف آدمی جو محنت کرتا ہے اور کام کرتا ہے اور زمین کو