اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 360
360 بہادری کس طرح دکھائے گا۔اور اگر تم صرف اُس کو بہادری کی تعلیم دیتی ہو اور وہ دوسرے بچوں کو ڈرتے دیکھتا ہو تو خود ڈرنے لگتا ہے۔رسول کریم نے جنگ حسین میں گئے۔غزوہ حنین میں نئے نئے مسلمان شامل تھے۔ذرا تیر پڑے تو وہ بھاگے۔جب وہ بھاگے تو سارا لشکر اسلامی بھاگ پڑا یہاں تک کہ صرف بارہ آدمی رسول کریم اے کے پاس رہ گئے۔دوسری طرف چار ہزار آدمی تیر برسانے والے تھے وہ اپنی ذات میں ڈرپوک نہیں تھے۔بزدل نہیں تھے بلکہ بزدلوں کو دیکھ کر بزدل بن گئے تھے۔کوئی عورت اپنے بچے کا دل مضبور نہیں کر سکتی جب تک کہ سارے گاؤں کی عورتیں اپنے بچوں کے دل مضبوط نہ کریں۔اسی طرح تعلیم کو دیکھ لو امیر سے امیر آدمی بھی اکیلا سکول کو نہیں چلا سکتا لیکن مل کر غریب سے غریب آدمی بھی شان دار کالج تیار کر سکتے ہیں۔یہاں سکول کا ۲۵ ۲۶ ہزار خرچ ہے۔یہ کوئی اکیلا امیر آدمی خرچ نہیں کر رہا بلکہ تم میں سے ہی وہ مرد ہیں جن کی چار روپے آمد ہے اور وہ پیسہ پیسہ دے رہے ہیں۔اکٹھے کاموں کے لئے ضرورت ہوا کرتی ہے جماعت کی اس کے لئے یہ قانون ہم نے بنایا ہے کہ جہاں کہیں بھی احمدی عورتیں ہیں وہاں لجنہ اماءاللہ بنالیں۔لجنہ اماءاللہ کے معنے ہیں اللہ کی نیک بندیوں کی انجمن‘ لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ابھی تک ہر جگہ انجمنیں قائم نہیں ہوئیں۔جہان لجند قائم ہو وہاں کی ہر عورت نمبر ہوگی اور ہر عورت یہ اقرار کرے کہ خدا کے دین کو پھیلانے کے لئے میں مرجاؤں گی سر دے دوں گی لیکن پیچھے نہیں ہٹوں گی۔ہفتہ میں ایک یا دو دن وقف کر دے بجائے اس کے کہ ہمسایہ کی غیبت کرو دین کی باتیں کرو۔آپس میں نیک مشورے کرو۔میں نے بار ہا توجہ دلائی ہے کہ تم اپنے قومی کام کیسے کر سکتی ہو جب تمھارے پاس ہتھیار نہیں۔لجنہ اماء اللہ تمھارے لئے ہتھیار ہے۔اجتماعی کام تم کس طرح کر سکتی ہو جب تک تم مل کر کام نہیں کرتیں۔کوشش تو یہ کرنی چاہیئے کہ پانچ نمازوں میں سے ایک نماز باجماعت ادا کرو۔اگر تم با جماعت نماز پڑھوگی تو بہت ممکن ہے کہ تمھارا یہی ثواب تمھیں جنت میں لے جانے کا موجب ہو جائے۔اسی طرح تم اقرار کرو کہ ہم اپنے بچوں کو کہیں گی کہ تم دلیر ہوں، انہیں بیچ بولنا سکھائیں گی ، نماز سکھائیں گی۔یا اسی طرح مثلا یہ نیکیاں کہ ان کے متعلق فیصلہ کرو۔تعلیم کے لئے کوئی استاد رکھو کہ وہ دین سکھائے۔یہ سارے کام ایسے ہیں جو تم مل کر کر سکتی