اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 354
354 تعالیٰ کے باغ میں فلاں درخت نہیں۔یہ کیا ہی اچھا سودا ہے جو مومن اپنے رب سے کرتا ہے مگر افسوس کہ لوگوں کو اس سودے کی طرف بہت کم توجہ ہے۔آپ میں دُعا کرتا ہوں کہ خدا تعالی تم کو توفیق دے کہ تم اپنے آپ کو جنت کا پودا بناؤ۔اپنے کلمہ کوکلمہ طیبہ بناؤ اور اس کے فضل سے شجرہ طیبہ کی مانند ہو جاؤ۔وا خرد عو نا ان الحمد لله رب العلمين۔( از مصباح فروری ۱۹۴۲، ) تقریب حضرت خلیفه استحاشانی بر موقع جلس سالانه مستورات ۱۹۳۲ء اپنی عملی زندگی میں اصلاح کرو اور ہر جگہ بجنہ اماءاللہ قائم کرنیکی کوشش کرو! ۲۶۔دسمبر ۱۹۴۲ء۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جلسہ سالانہ میں جماعت احمدیہ کی خواتین کے سامنے جو تقریرفرمائی وہ درج ذیل کی جاتی ہے:۔تشہد ،تعوذ اور سُورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فر مایا:۔میں نے ابھی موٹر پر آتے ہوئے دیکھا ہے کہ تمام سڑکیں اور بازار مردوں سے بھرے ہوئے ہیں اور جلسہ گاہ قریباً خالی پڑا ہوا ہے۔میں دیکھ رہاں ہوں کہ اس وقت تمہاری بھی یہی حالت ہے۔قادیان کا جلسہ ایک مذہبی فریضہ ہے یہ دین سیکھنے کی جگہ ہے کھیل کود کی جگہ نہیں ، میلا نہیں کہ جس کی روٹیاں تم کھانے آتی ہو۔۳۶۵ دنوں میں سے ۳۶۲ دن تم اپنے کاموں کے لئے خرچ کر دیتی ہو صرف 3 دن کے لئے تم قادیان میں آتی ہو وہ بھی ادھر ادھر خرچ کر دیتی ہو اور بجھتی ہو کہ تم نے خدا تعالی کا حق پو را کر دیا۔درحقیقت میرے قلب کی حالت اس وقت ایسی ہے کہ میرا دل اس وقت کوئی تقریر کرنے کو نہیں چاہتا اور جو کچھ میں اس وقت کہوں گا اپنے نفس پر جبر کر کے کہوں گا۔دیکھومنہ سے باتیں کرنا کسی کام نہیں آتا۔دنیا میں کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی خواہ وہ دینی ہو یا دنیاوی