اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 284
284 ہر ایک انسان کو خدا تعالیٰ نے کوئی نہ کوئی نعمت دی ہے۔بعض کی آواز اچھی ہوتی ہے اور بعض کی تحریر۔بے شک تحریر بھی اچھی چیز ہے اس کے ذریعہ سے انسان ہزاروں میل پر اثر پیدا کر سکتا ہے اور اظہار مدعا کا یہ بہترین طریق ہے۔پھر عورتوں کے لئے میں ایک آسان مثال دیتا ہوں۔پہلے سوئی استعمال ہوتی تھی لیکن آب سلائی مشین سے فائدہ اُٹھایا جاتا ہے۔پس علم کے معنے ہیں اپنی طاقتوں کو وسیع کرنا اور ضرورت کے مطابق اپنی زندگی کے آرام و آسائش کی چیزیں مہیا کر لینا۔اور اچھی چیزوں سے فائدہ اٹھانا اور اسے اپنی قوم اور مذہب کے لئے مفید بنانا۔علم دو قسم کا ہے۔علم الادیان جس سے دین کو فائدہ پہنچتا ہے اور علم الا بدان جس سے جسم کو فائدہ پہنچتا ہے۔ان دونوں چیزوں کا نام علم ہے اور کسی دوسری شئے کا نہیں۔مثلاً ایک عورت ہے جو اپنی عمر کو ریاضی کے مسئلے سیکھنے میں گزار دے اور بچوں کی تربیت اور خانہ داری کے فرائض کو چھوڑ دے تو اُسے عقلمند یا علم سیکھنے والی کون کہے گا۔مرد تو ایسا علم سیکھنے کے لئے مجبور ہے کیونکہ اسنے روزی پیدا کرنی ہے مگر عورت کو ریاضی کے سوال حل کرنے کی کیا ضرورت ہے یہ علم نہیں یہ جہالت ہے۔عورتوں کا کام ہے گھر کا انتظام اور بچوں کی پرورش ہنگر لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ دوسرے کی چیز کو اچھی جانتے ہیں اور اپنی شئے پسند نہیں کرتے اس لئے یورپ کی عورتوں کی ریس کر کے ہماری مسلمان قوم اپنی لڑکیوں کو ڈگریاں دلانا چاہتی ہے حالانکہ عورت گھر کی سلطنت کی ایک مالکہ ہے اور ایک فوجی محکمہ کی گویا آفیسر ہے کیونکہ اسنے پر ورش اولا د کرنی ہے۔عورتیں جھتی ہیں کہ مردوں کے کام شاید زیادہ سہولت اور عزت کے ہیں اور کالجوں میں پڑھنا اور ڈگری پا نا کوئی آسان امر ہے اور یہ اعزاز کا موجب ہے۔لیکن اگر عورتوں نے مردوں کا کام لے لیا اور مردوں نے عورتوں کا تو یہ ایک ذلّت ہوگی۔کوئی زمانہ تھا کہ لکھنو میں شاعر بھی زنانہ پن سے شعر کہنے لگے اور عورتوں کی زبان اختیار کی مگر دیکھو اودھ کے بادشاہ جب نسوانی با تیں سیکھنے لگے تو سلطنت کھودی۔ہندوستان کے مسلمانوں کے بچے اس لئے خراب ہیں کہ مائیں نالائق ہیں ان کو تربیت نہیں آتی۔میں ولایت گیا تو جہاز پر ایک انگریزی طرز رہائش کا ہندوستانی تعلیم یافتہ دیکھا جو بالکل یورپ کا تمدن رکھتا تھا حتی کہ اپنی ہندوستانی زبان کا ایک لفظ بھی اُسے نہ آتا تھا۔تو یہ ہے ڈگریاں پانے کا نتیجہ۔گویا وہ ہندوستان سے ایک