اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 274 of 452

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 274

274 لئے تیرنے میں ترقی کی۔پس چاہیئے کہ تم سلائی میں، تعلیم میں، معلمی میں لیکچروں میں دوسری قوم کی عورتوں کو شکست دو۔سابق بالخیرات ہو۔اپنے نفسوں کو ٹولو کہ کیا تم میں یہ مادہ ہے۔کوشش کرو کہ دوسری عورتوں سے بڑھ جاؤ۔اگر تم نے چندہ میں زیورات دئے ہیں تو اللہ تعالی کا وعدہ ہے کہ تم کو اس سے کئی گنا سونے وچاندی کا زیور دیا جائے گا۔ایک زمانہ تھا کہ جب مسلمان دنیا میں غالب تھے مگر اب ذلیل ہو گئے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ جو ہمارے قوانین کو توڑے گا اس کا یہی بدلہ ملے گا۔غلام بنا دئے گئے۔غفلت وستی چھوڑو۔اپنے اندر ہمت و استقلال پیدا کرو۔اللہ تعالیٰ اولا دہے تو اولاد کی تربیت بھی سکھا دے۔میں بھی دعا کر دیتا ہوں۔یدا کرد ا ای اولاد سے اولاد کی بھی کھادے دعا کردیتا ہوں۔تقریر حضرت خلیفہ اسیح الثانی بر موقع جلسہ سالانہ خواتین ۱۹۳۲ء حضور نے تشہد اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔جس طرح اعصاب اور رگوں کا آپس میں تعلق ہوتا ہے اسی طرح عورتوں اور مردوں کے تعاون کے ساتھ دُنیا کا نظام چلتا ہے مگر آج کل کے زمانہ میں ہر طرف جنگ شروع ہے۔آپس میں نا اتفاقی بڑھ رہی ہے اور پیشگوئی ہے کہ قیامت کے قریب سب نعمتیں مٹادی جائیں گی۔سب وحوش یعنی غیر تعلیم یافتہ قو میں اور ادی قو میں ملائی جائیں گی اور ان کو اٹھایا جائے گا۔تمام بنی آدم مساوات چاہیں گے۔اس واسطے بنی آدم کے اس حصہ کو بھی یعنی عورتوں کو احساس ہوا کہ ہم بھی مساوات وغیرہ میں حصہ لیں اس لئے عورتوں نے بھی جنگ اور جھگڑوں میں حصہ لینا شروع کیا۔ہمارے ملک میں مثل مشہور ہے کہ خربوزہ کودیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ہے اور اس کا نام بھیڑ چال بھی رکھا ہے۔گو یہ ملکہ اور جذبہ ہر ایک ملک میں پایا جاتا ہے مگر ہمارے ملک میں یہ بہت زیادہ ہے۔جس طرح ایک گیدڑ بھاگا جاتا تھا کسی نے پوچھا کہاں بھاگے جاتے ہو۔کہنے لگا بادشاہ سلامت نے حکم دیا ہے کہ شہر کے تمام اونٹ پکڑ لئے جائیں۔اسنے کہا تم تو گیدڑ ہو اور حکم اونٹوں کے لئے ہے۔کہنے لگا شاید گیدڑ بھی پکڑے جائیں۔تو بعینہ یہی طریقہ ہمارے ملک کی عورتوں نے اختیار کیا کہ عیسائی اور ہندو وغیرہ عورتوں کی ریس میں آکر کہہ دیا کہ ہمیں ہمارے حقوق دئے جائیں حالانکہ مرد کون ہوتے ہیں اُن کو حقوق دینے والے۔اُن کو خود خدا تعالیٰ نے حقوق دئے ہیں۔قرآن کریم میں جس طرح مسلمان عورت