اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 275
275 کی تعریف آئی ہے کسی کتاب یا مذہب میں نہیں پائی جاتی۔عیسائیوں کا مذہب ہے کہ عورت میں روح ہی نہیں۔دوسرے مذاہب میں کہیں تو عورت کو شیطان کا آلہ اور کہیں شر کی جڑ اور کہیں کچھ کہیں کچھ کہہ دیا ہے مگر اسلام نے قرآن نے جہاں مومن مرد کا ذکر فرمایا وہیں مومنات عورتوں کا ذکر بھی فرمایا۔حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی رسول کریم ﷺ کی بیوی کی حیثیت سے ہی قدر نہیں بلکہ عائشہ عائشہ ہو کر مشہور ہوئیں۔چھر صلى الله عیسائیت میں عورت کا حق کوئی نہیں رکھا گیا۔بلکہ ماں کا بھی حق نہیں رکھا ہے کیونکہ حضرت مسیح کو جب یہ کہا گیا کہ مریم ملنے آئی ہے تو کہا مریم کون ہے۔جا اے عورت میں تجھ کو نہیں جانتا۔سوجبکہ ماں کا حق نہیں جانا تو بیوی کا حق بھلا کیا جانے گا تو عیسائی جبکہ عورت میں روح ہی نہیں مانتے تو حق کیا دیں گے اور مسلمان عورتوں نے اُن کی ریس کی معقلمند آدمی کا قاعدہ ہے کہ وہ کسی کے زیر اثر نہ ہو۔اسلام نے عورت کو مساوی حقوق دئے ہیں بلکہ اس سے بڑھ کر۔دیکھو عورت کے نکاح پر مہر پہلے دلواتا ہے اور وہ محض اس کی ملکیت قرار دیا گیا جس پر کسی اور کا تصرف نہیں ہو سکتا۔فرانس ایسا ملک ہے کہ وہاں کی تہذیب و تمدن سب یورپ میں آزادانہ ہے۔چونکہ عورت کو کوئی حق نہیں دیا گیا۔اس لئے وہاں کی عورتوں نے اپنے حقوق لینے کے لئے جنگ شروع کی اور محض بھیڑ چال کے طور پر ہماری مسلم عورتوں نے بھی اپنے حقوق لینے کا مطالبہ کیا حالانکہ ان کو خدا نے سب حقوق دئے تھے مگر خدا جانے وہ کیوں مانگنے لگیں۔ہاں انہوں نے اپنے ملے ہوئے حقوق کو استعمال نہیں کیا۔غیر مسلم عورتوں کو تو حقوق ملے ہی نہیں تھے تب ان کا مطالبہ تھا۔مگر مسلم عورت کو تو خود خدا نے حقوق دئے۔اصل بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنے حقوق کو استعمال کرنا نہیں سیکھا اور نہ اُن کو استعمال کرنے آتے ہیں۔سو تم بجائے جھگڑے اور حقوق طلبی کی جدو جہد کے اپنے حقوق کو جو اسلام نے تم کو دئے ہیں استعمال کرنا سیکھو۔یونہی غلطی کھا کر شور و غل کرنا پھر وہی مثال ہوگی جیسا کہ ایک بادشاہ کے کسی قابل سپاہی کو تلوار چلانا عمدگی سے آتی تھی اور شہزادہ صاحب کو ریس آئی کہ بادشاہ سلامت کی اس پر اتنی مہربانی اور شفقت ہے کہ ہر روز انعامات دیتے اور قدر افزائی کرتے ہیں بادشاہ کے حضور عرض کیا کہ مجھے ایک عمدہ تلوار دی جائے۔بادشاہ نے سپاہی کو بلایا کہ تلوار شہزادہ کو دے دو۔بہادر سپاہی نے بہتیر ا عرض کیا کہ حضور ان کو چلانی نہیں آتی کہیں ٹیڑھی اور غلط چلا کر الٹا نقصان کریں گے مگر شہزادہ کی ضد برابر جاری رہی۔آخر تلوار حاصل کر لی اور غلط