اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 101 of 452

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 101

101 کہ باہر والوں سے کیا تعلقات ہوں۔بائیسواں محکمہ حفظان صحت کا محکمہ ہے۔اس کا یہ فرض ہے کہ وہ دیکھے کہ لوگ کس طرح تندرست رہیں۔شہروں اور دیہات کی صفائی کس طرح ہو۔آب و ہوا درست رہے تا کہ صحت ورنسل پیدا ہو۔تئیسواں محکمہ وضع قوانین ہے۔اس کا کام ہے کہ ملک کی انتظامی اور اقتصادی ضروریات کیلئے قانون بناتا رہے اور مفید اور مصر قوانین کا خیال رکھے۔چوبیسواں محکمہ بحری ہے۔اس محکمہ کا کام ہوتا ہے کہ سمندروں کے متعلق تمام ضروریات کا انتظام کرے اور اس کے متعلق بحری قوانین کی پابندی کرے۔پچیسواں محکمہ آب و ہوا ہے۔اس میں بحث ہوگی کہ بارشوں کا کیا حال ہے۔برف باری کہاں ہوگی۔قبل از وقت حسابات لگائے جاتے ہیں۔اگر چہ ابھی تک یہ محکمہ پورا ترقی یافتہ نہیں مگر پھر بھی بہت مفید ہے۔چھبیسواں محکمہ ہوا ہے۔یہ اس سے الگ ہے۔اس محلہ کا تعلق فضاء سے ہے۔ہوائی جہازوں کا علم اور اُن سے متعلق ضروری انتظام ہوتا ہے۔ستائیسواں محکمہ ٹیکس ہے۔جولوگ روپیہ کماتے ہیں اُن سے کتنا ٹیکس لیا جائے۔اٹھائیسواں محکمہ کسٹم ہے۔کس چیز پر کس قدر ٹیکس لیا جائے جو باہر سے آتی ہیں۔یہ بہت وسیع محکمہ ہے۔انتیسواں محکمہ شمار واعداد کا ہے۔مختلف قسم کے اعداد جمع کئے جاتے ہیں۔مثلا زراعت کے صیغہ کے اعداد ہوں گے کہ کس قدر رقبہ میں بڑی بڑی اجناس ہوئی گئی ہیں۔ریلوے کے متعلق ہوں تو کس قدر مسافروں نے سفر کیا۔کس قدر آمدنی ہوئی وغیرہ۔اس محکمہ سے بڑا فائدہ ہوتا ہے۔تیسواں محکمہ بجا رو بناور ہے۔سمندروں اور بندرگاہوں کے متعلق انتظام۔بندرگا ہیں وقتی ضرورتوں کے ماتحت کس قدر وسیع ہوں کہ جہاز آسانی سے آ جا سکے۔وغیرہ۔اکتیسواں محکمہ آثار قدیمہ ہے۔پرانے آثار کی عمارت تحقیقات اور حفاظت۔بتیسواں محکمہ محکمہ وزارت ہے۔تینتیسواں محکمہ اشاعت ہے جس کا کام یہ ہوتا ہے کہ حکومت کے کاموں سے لوگوں کو آگاہ کرے یا غیر