اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 102
102 ملکوں میں حکومت کے متعلق بدظنی نہ پھیلے۔چونتیسواں محکمہ تاریخ نویسی ہے جو حکومت کی ضروری تاریخ لکھتار ہے۔پینتیسواں محکمہ حفاظت و ترقی حرفت و صنعت ہے۔یعنی جو صنعتیں ملک میں جاری ہیں اُن کی حفاظت کی جائے اور اُن کی ترقی کی تدابیر کی جائیں۔چھتیسواں محکمہ زراعت ہے۔اس کی ترقی کی تجاویز سوچیں۔مختلف قسم کے آلات اور حج مہیا کئے جائیں اور لوگوں کو اُن سے واقف کیا جائے۔زراعت علمی طریق پر کی جائے۔سینتیسواں محکمہ بندوبست ہے جس میں اراضیات کی پیمائش اور مالیہ کی پیشی کے متعلق ایک خاص انتظام اور قواعد ہوتے ہیں اتھیواں محکمہ میونسپلٹی ہے۔مقامی پنچایتوں کا تقر ر اور ان کی نگرانی وغیرہ۔غرض اس قسم کے محلے ہوں تو حکومت چلتی ہے۔ایشیائی حکومتوں کی تباہی کا یہی موجب ہوا کہ ان باتوں کی طرف توجہ نہیں کی گئی۔یہاں ابھی اس قدر محکمے قائم نہیں ہوئے۔۔۔۔۔۔غرض اگر یہ محکمے ہوں تو حکومت چلتی ہے پھر ان محکمہ جات کے متعلق جواندرونی تفاصیل ہیں ان کا سلسلہ خود وسیع ہے۔اصول تعلیم و علم حساب (۳۴) چونتیسواں علم اصول تعلیم ہے۔اس میں (۱) اصول تعلیم کر تعلیم کس طرح دی جائے (۲) کون سے علوم مدارس میں پڑھائے جائیں۔ان میں کیا نسبت ہو یعنی نصاب تعلیم اور پھر اُس کے لئے اوقات کی تقسیم مثلا تاریخ اتنے گھنٹے یا جغرافیہ اس قدر گھنٹے ہفتہ میں پڑھایا جائے (۳) سکولوں کا انتظام کس طرح ہو (۴) طریق تعلیم (۵) تاریخ تعلیم (۶) نظام تعلیم۔جیسے پرائمری یا سکنڈری تعلیم۔ہائی سکول اور کالج وغیرہ کس طرح قائم کئے جائیں۔(۷) تعلیم المعلمین۔استاد کس طرح پیدا کئے جائیں (۸) ورزشی تعلیم کس حد تک ہو ( ۹ ) اخلاقی تعلیم اور مذہبی تعلیم۔پھر آیا مذ ہی تعلیم الگ ہو یا ساتھ۔اگر ساتھ ہو تو مختلف مذاہب کے طالب علموں کی مذہبی تعلیم کا کیا انتظام ہو۔(۱۰) تعمیر مدارس۔مدرسہ کی عمارتوں کا خاص فن ہے جس سے