اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 58
58 58 پس عورتوں کو کئی اہمیتیں حاصل ہیں۔ہر چیز کے جوڑے پہلی اہمیت تو اپنی ذات کے لحاظ سے حاصل ہے کہ عورت کے بغیر نسل نہیں چل سکتی اگر اس کے بغیر چل سکتی تو چاہئے تھا کہ خدا تعالٰی مرد ہی بنا دیتا۔دوسرے چونکہ اللہ تعالٰی واحد ہے اُس کو اپنے ایک ہو ئیکی بڑی غیرت ہے اس لئے اُس نے کوئی چیز ایسی نہیں بنائی جو کہ ایک ہی ہو اور دوسروں کی محتاج نہ ہو اس لئے اُس نے دنیا میں سب چیزوں کے جوڑے بنائے ہیں۔آدمی کے اندر بھی دو ہی چیزیں ہیں۔(۱) جسم (۲) روح۔اس زمانہ کی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ درختوں میں بھی نر و مادہ موجود ہیں۔قرآن شریف میں یہ بات پہلے سے ہی لکھی ہوئی تھی کہ دنیا میں ہر ایک چیز کے جوڑے ہیں تا کہ کوئی چیز یہ نہ کہ سکتے کہ میں ایک ہوں اس لئے سب ایک دوسرے کے محتاج بھی ہیں، اور سوائے اس شاذ و نا در حالت کہ آدم علیہ السلام پیدا و گئے مگر انکی پیدائش بھی ایک چیز سے نہیں ہوئی بلکہ مختلف چیزوں سے ہوئی تھی۔مرد عورت کی پیدلکش کی غرض عورت اور مرد بنانے کی دوسری وجہ یہ بھی ہے کہ واحد انسیت قائم رہے۔قرآن کریم میں خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ میں نے جن اور انسان کو سوائے اس کے نہیں بنایا کہ میری اطاعت کریں۔پس جبکہ خدا تعالیٰ نے مرد اور عورت کو ایک ہی کام کے لئے پیدا کیا ہے تو عورت کو بھی چاہیئے کہ خدا کا قرب حاصل کرے۔آب تو دونوں کی مثال ایسی ہوگئی ہے کہ جیسے گاڑی میں دو بیل ے گئے ہیں اور دونوں کو آقا کی اطاعت کرنی چاہیئے۔یہ تو ذاتی اہمیت ہے۔عورت کا اثر خاوند پر ایک اور اہمیت یہ ہے کہ عورت کا اپنے خاوند پر بڑا اثر ہوتا ہے۔کہنے کو تو کہتے ہیں کہ عورت کے ماتحت ہے مگر یہ بات درست ہے کہ کئی عورتوں کی وجہ سے مردوں نے اپنے آپ کو ابتلاء میں ڈال لیا۔عورت مانتی کے رنگ میں حکومت کرتی ہے چنانچہ حضرت آدم بھی اس طرح بہشت سے نکلے۔بائیبل میں تھا۔ہے کہ ا دم شیطان کا کہنا نہ مانتے تھے آخر وہ تو ا کے پاس گیا اور آدم سے کہہ کر تو انے منوالیا۔اس سے پتہ لگتا ہے کہ دونگیت و پیار کی حکومت ہوتی ہے بہر حال حکومت ہوتی ہے۔ہم نے بہت دفعہ د یکھا ہے کہ بڑے مخلص مریدوں کو ان کی عورتوں نے ورغلا لیا اور ایسا بھی دیکھا ہے کہ عورتیں پہلے احمدی ہوئی ہیں او رمردوں کو بھی انہوں نے بنوا لیا اگر عورتیں مان لیں تو مرد بھی خدمت دین میں زیادہ حصہ لے سکتے ہیں۔