اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 440 of 452

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 440

440 لئے کھڑی ہو جاتی ہے اور بغاوت پر آمادہ ہو جاتی ہے۔اچھوتوں اور مزدوروں کی بغاوتیں اسی علم کے نتیجہ میں آئے دن ہوتی رہتی ہیں۔مگر جہاں تک انسانی ضرورتوں کا سوال ہے وہ اچھوتوں کے بغیر بھی ہوسکتی ہیں اور مزدوروں کے بغیر بھی دنیا کے کاروبار چل سکتے ہیں۔چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ یورپ میں نہ ہی اچھوت ہوتے ہیں اور نہ ہی زیادہ مزدور۔لوگ اپنے کام کرتے ہی رہتے ہیں۔مگر عورتوں کی بغاوت سے دنیا کا کاروبار ہی بند نہ ہو بلکہ ساری دنیا ہی ختم ہو جائے۔ذرا اس بغاوت کا تصور تو کرو کتنا بھیانک ہے کہ جب عورتیں مردوں کے خلاف بغاوت کے لئے کھڑی ہو جائیں۔بچے پیدا کرنے سے انکار کر دیں تو یہ دنیا کس طرح قائم رہ سکتی ہے۔لازماً اس کا نتیجہ نسل کشی اور بدکاری ہوگا۔پس جس علم کے اتنے خطرناک نتائج نکلنے والے ہوں اسے روا رکھنا سخت حماقت ہے۔نیکی میں عورتوں کی شرکت ضروری ہے۔آپ لوگوں کو عورت کے حقوق کی ادائیگی کی طرف خاص توجہ دینی چاہیئے اور نیکی کے کاموں میں جس طرح مردوں کی شمولیت لازمی ہے اسی طرح عورتوں کو بھی موقع دینا چاہیئے۔مجھے ایک عورت کا خط موصول ہوا ہے جس میں اس نے لکھا ہے کہ میرا خاوند مجھے علیحدہ چندہ دینے نہیں دیتا وہ کہتا ہے میرے چندہ میں تم بھی شریک ہو۔حالانکہ یہ غلط ہے۔جس طرح مرد کی فطرت تقاضا کرتی ہے کہ اپنے ہاتھ سے نیکی کرے اسی طرح عورت کی فطرت بھی اسے مجبور کرتی ہے کہ وہ خود نیکی بجالا کر اپنے لئے ثواب کمائے۔نیکی سے دل کی صفائی ہوتی ہے۔جب تک ہر شخص خود نہ کرے اس کے دل کی صفائی کس طرح ہو سکتی ہے۔جس طرح نماز دوسرے کی طرف سے نہیں پڑھی جاسکتی اسی طرح چندہ بھی دوسرے کی طرف سے نہیں دیا جاسکتا۔پس آپ لوگوں کو عورتوں کو بھی چندوں وغیرہ میں شمولیت کا موقع دینا چاہئے تاکہ ان کی فطرت کا تقاضا بھی پورا ہوتار ہے صرف چندہ ہی نہیں یہ تو مثال کے طور پر میں نے بیان کیا ہے ہر شعبہ حیات میں عورت کو برابر کا شریک سمجھنا چاہیئے اور اُسے اُس کے حقوق دینے چاہیں۔مرد کے حقوق کو جو اللہ تعالیٰ نے بیان فرمایا ہے کہ۔الرِّجَالُ قَوَّامُونَ عَلَى النِّسَاءِ اس کی وجہ یہ ہے کہ مرد کو گھریلو معاملات میں ویٹو پاور کا درجہ حاصل ہے۔جب میاں بیوی میں اختلاف کی صورت پیدا ہو جائے تو اس وقت مرد کا فیصلہ ناطق ہوگا۔لیکن جب اختلاف بڑھ جائے اور مردو بیٹو پاور کا