اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 439
439 فرمایا:۔عورتوں کے حقوق کی نگہداشت ( مؤرخہ ۳۱۔جنوری ہی بعد نماز مغرب۔قادیان ملخص ) عورت کے حقوق آج میں اس طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ جہاں تک انسانیت کا سوال ہے عورت اور مرد کے جذبات اور احساسات ایک ہی قسم کے ہیں۔بعض چھوٹی چھوٹی غلطیاں ایسی ہوتی ہیں کہ ان کے نتیجہ میں انسان بڑے بڑے امور میں ٹھوکریں کھا جاتا اور کچھ کے کچھ خیالات اور توہمات میں پڑ جاتا ہے۔ان میں سے ایک امر جس کو میں بیان کرنے لگا ہوں عورت کے حقوق کے متعلق ہے۔قرآن کریم نے اس نکتہ کی طرف توجہ دلانے کے لئے فرمایا ہے:۔يا ايها الناس اتقواربكم الذي خلقكم من نفس واحده وخلق منها زوجھا۔کہ انسانو! تم سب کو ہم نے ایک نفس سے پیدا کیا اور ایک ہی جو ہر سے تمھاری زوج یعنی عورت کو پیدا کیا ہے۔جہاں تک انسانی فطرت کا سوال ہے اس میں عورت کی تخلیق بھی ویسے ہی ہوتی ہے جیسے مرد کی۔خلق منهازوجھا کے الفاظ میں اس نکتہ کی طرف اللہ تعالیٰ نے توجہ دلائی ہے کہ عورت اور مرد کے جو ہر میں کوئی فرق نہیں۔جیسی عورت کی فطرت اور خواہشات ہیں ویسے ہی مرد کی۔اس لئے جیسے حقوق مرد کے ہیں ویسے عورت کو بھی ملنے چاہئیں۔اس آیت کا یہ مطلب نہیں کہ تمام انسانوں کو صرف ایک انسان سے پیدا کیا ہے۔کیونکہ اس میں تو کوئی حکمت کی بات معلوم نہیں ہوتی۔عورتوں کے حقوق ادا نہ کرنے کے نقصانات افسوس ہے کہ عرصہ دراز سے عورت کو اس کے فطری حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔صرف ہندوستان میں ہی نہیں بلکہ یورپ اور امریکہ میں بھی۔چنانچہ اسی لئے آئے دن وہاں عورتوں کی طرف سے مردوں کے خلاف بغاوتیں ہوتی رہتی ہیں۔کیونکہ فطرت انسانی لمبی غلامی اور دیر بین ظلم کے بعد لازما اس کے مقابلہ کے