اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 401
401 کرے کہ اس سال کم از کم تمام عورتوں کی تنظیم ہو جائے اور تمام ممالک میں بالخصوص ہندوستان میں ہر گاؤں ہر قصبہ اور ہر شہر میں لجنہ اماءاللہ قائم ہو جائے۔اس کے بعد میں یہ اعلان کر دینا چاہتا ہوں کہ گزشتہ دنوں میں نے جو قرآن مجید کے سات زبانوں میں تراجم کی تحریک کی تھی اس میں سے ایک زبان میں قرآن مجید کا ترجمہ اور اس کی اشاعت کا خرچ اور کسی ایک اسلامی کتاب کا ایک زبان میں ترجمہ اور اُس کی اشاعت کا خرچ یعنی اٹھائیس ہزار روپیہ میں نے عورتوں کے ذمہ لگایا تھا اور میں نے کہا تھا کہ جرمن زبان میں قرآن مجید کا ترجمہ کرانے اور جرمن زبان میں اس کے چھپوانے کا خرچ اور جرمن زبان میں کسی ایک اسلامی کتاب کا ترجمہ کرانے اور جرمن زبان میں اس کے چھپوانے کا خرچ جس کے لئے اٹھائیس ہزار روپیہ کا اندازہ ہے یہ رقم جماعت کی عورتیں مل کر ادا کر یں، چنانچہ ہماری جماعت کی عورتوں نے اپنی قدیم روایتوں کو قائم رکھا ہے اور اس وقت تک ۳۴ ہزار روپے کے وعدے ہو چکے ہیں۔گو خدا تعالیٰ کے فضل سے رقم پوری ہو چکی ہے بلکہ جو نا مطالبہ کیا گیا تھا اس سے زائد وعدے ہو چکے ہیں۔لیکن ابھی جماعت کی عورتوں کا ایسا حصہ باقی ہے جنہوں نے اس میں حصہ نہیں لیا۔اور میں چاہتا ہوں کہ ہر ایک عورت اس میں شامل ہو چاہے وہ ایک یا ایک پاؤ ہی دے مگر اس نیکی میں شامل ہونے سے محروم نہ رہے اس لئے میں چاہتا ہوں کہ جن عورتوں نے ابھی تک حضہ نہیں لیاوہ بھی ضرور حصہ لیں۔اگر کوئی عورت ادھنی دے سکتی ہے تو وہ ارجنی دے کر ہی اس نیکی میں شامل ہو جائے کیونکہ رقم کا سوال نہیں بلکہ سوال یہ ہے کہ جس وقت جرمن زبان میں یہ ترجمہ شائع ہوگا تو ہر آدمی جو اس ترجمہ سے فائدہ اُٹھائے گا وہ ان عورتوں کو دعا دے گا کہ اُن پر خدا تعالے کی رحمتیں نازل ہوں جن کے ذریعہ یہ نعمت ہم تک پہنچی۔اور جو شخص بھی اس ترجمہ کے ذریعہ مسلمان ہوگا اس کے ایمان لانے کی وجہ سے خدا تعالیٰ کی رحمتیں اُن عورتوں پر نازل ہوں گی جنہوں نے اس ترجمہ میں حصہ لیا ہو گا۔پس میں یہ چاہتا ہوں کہ تم میں سے کوئی عورت بھی اس ثواب سے محروم نہ رہے۔اور تم میں سے کوئی عورت بھی ایسی نہ رہے جو ان رحمتوں سے حصہ لینے والی نہ ہو۔اگر وہ ایک کوڑی دینے کی ہی حیثیت رکھتی ہے تو ایک کوڑی دے کر ہی اس میں شامل ہو جائے۔اگر کسی کی حیثیت کوڑی دینے کی ہی ہے تو خدا تعالیٰ کے نزدیک اُس کی کوڑی ہی کروڑ روپیہ کے برابر ہے۔کیونکہ خدا تعالے اس رقم کو نہیں دیکھتا کہ وہ کتنی ہے بلکہ خدا تعالئے اس اخلاص اور اس نیت کو دیکھتا ہے جس اخلاص