اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 379 of 452

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 379

379 اور بی۔اے یا ایم۔اے کے بعد بی ٹی بنایا جاتا ہے جو در حقیقت ایک ذریعہ ہوتا ہے لڑکوں کو زیادہ اعلیٰ تعلیم دلانے کا۔اسیطرح اگر عورتوں کو بتایا جائے کہ وہ بچوں کی کس رنگ میں تربیت کر سکتی ہیں تو اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ عورتیں زیادہ عمدگی سے اپنے فرائض کو ادا کرسکیں گی اور وہ اپنے کام کو دلچسپی اور شوق سے سرانجام دینے کی کوشش کریں گی۔مگر عام طور پر مردوں کی یہ حالت ہوتی ہے کہ وہ رکھتے ہیں عورت کا ذمہ دارانہ کاموں میں کوئی دخل نہیں ہوتا۔چنانچہ عورت ذرا بھی اپنی رائے کا اظہار کرے تو وہ سختی سے اُس کو ڈانٹ دیتے ہیں اور کہتے ہیں تمہارا اس معاملہ میں کیا واسطہ ہے۔اس طرح نہ صرف عورت کی دل شکنی ہوتی ہے بلکہ اُس کی وہ قابلیتیں بھی مخفی رہتی ہیں جن سے وہ نمایاں طور پر تربیت کا فرض سرانجام دے سکتی ہے۔عورتوں کو اپنے جائز حقوق سے محروم رکھنے والے پس عورت کی تربیت کا بہترین ذریعہ علم اور اس کے اندر اپنی ذمہ داری کا احساس پیدا کرنا ہے مگر مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ابھی تک بعض احمدیوں میں بھی یہ نقص پایا جاتا ہے کہ وہ عورتوں کو اُن کے جائز حقوق سے محروم رکھتے ہیں اور پھر یہ توقع کرتے ہیں کہ عورت اُن کے پہلو بہ پہلو خدمت دین میں حصہ لے سکے حالانکہ جب تک عورت کو اس کے حقوق نہیں دئے جائیں گے اُس وقت تک وہ مرد کے لئے ہمیشہ گلے کا ہار بنی رہے گی اور کبھی بھی خدمات دین میں دلی جوش سے حصہ نہیں لے سکے گی۔آخر یہ کتنے ظلم کی بات ہے کہ خدا نے تو ایک عورت کے سینہ میں بھی ویسا ہی دل رکھا جیسا مرد کے سینے میں ہے، اس کو بھی ویسا دماغ دیا جیسا مرد کو دیا ہے، اس کو بھی ویسے ہی قولی دئے جیسے مرد کو دیئے ہیں، مگر مردوں کی طرف سے عورتوں کے ساتھ معاملہ کرنے میں ایسا طریق اختیار کیا جاتا ہے کہ گویا عورت کے سینہ میں نہ اللہ تعالیٰ نے دل رکھا ہے، نہ اس کو دماغ عطا کیا ہے اور نہ اس کے اندر جذبات و احساسات رکھے ہیں۔عورت کے ساتھ جب بھی اس قسم کا ظالمانہ سلوک کیا جائے گا دو صورتوں میں سے ایک صورت ضرور ظاہر ہوگی یا تو عورت ایک مردہ جسم کی طرح بن جائے گی جس سے مرد کوئی راحت حاصل نہیں کر سکے گا اور یا پھر اس کی فطرت بغاوت کرے گی اور کہے گی کہ مذہب مجھے میرے جائز حقوق دینے کے لئے بھی تیار نہیں۔وہ ہرگز اس قابل نہیں ہے کہ میں اس کو