اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 378
378 نے کسی قسم کی گھبراہٹ کا اظہار نہیں کیا اور وہ خاموش بیٹھی رہیں۔بلکہ جب غیر احمدی عورتوں میں زیادہ گھبراہٹ پیدا ہوگئی تو قادیان کی احمدی عورتوں نے اُن کے اردگرد حفاظت کیلئے حلقہ باندھ لیا اور اپنی بہادری کا ثبوت پیش کیا۔یہ روح جس کا مظاہرہ احمدی عورتوں نے وہاں کیا باہر کی عورتوں میں نہیں تھی۔جس کی وجہ یہی ہے کہ یہاں کی عورتیں دین کی باتیں سنتی رہتی ہیں اور لجنہ کے ذریعہ انہیں مختلف مواقع پر دینی کام کرنے کا موقع ملتارہتا ہے اور وہ بجھتی ہیں کہ شور یا گھبراہٹ سے کام نہیں بنتا بلکہ تنظیم سے کامیابی حاصل ہوا کرتی ہے۔چنانچہ انہوں نے تنظیم سے کام لیا اور کسی قسم کی گھبراہٹ کا اظہار نہ کیا۔لیکن دوسری عورتوں کو نہ تنظیم کی عادت نہ تھی اس لئے جس طرح جاہل عورتیں مصیبت کے موقع پر گھبراہٹ سے کام لیتی ہیں اور دانائی سے اس مصیبت کو دور کرنے کی کوشش نہیں کرتیں۔اسی طرح انہوں نے گھبراہٹ کا اظہار شروع کر دیا۔اگر کسی کے گھر میں چور آ جائے تو محض گھبراہٹ کا اظہار کرنے سے کیا بنتا ہے۔ہاں اگر ایسے رنگ میں اپنے آپ کو منظم کیا جائے کہ وہ چور پکڑا جائے تو یہ بات واقعہ میں قابل تعریف ہو سکتی ہے۔یہ چیزیں ہیں جو عورتوں کی تربیت میں محمد ہو سکتی ہیں باقی وعظ و نصیحت کی مجالس کے ذریعہ عورتوں کی خفیہ طاقتوں کو بیدار کرنا بھی ضروری ہوتا ہے۔بچوں کی تعلیم و تربیت کی ذمہ داری جب اس رنگ میں عورتوں کی تربیت ہو جائے تو اُن کے متعلق یہ توقع کی جاسکتی ہے کہ مردوں کے باہر جانے کے بعد وہ بچوں کی عمدگی سے نگرانی کر لیں گی۔رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ کلام راع وكلكم مَسْئُول عَنْ رَعَيَّتِهِ تم میں سے ہر شخص رائی کی حیثیت رکھتا ہے اور اس سے اپنی اپنی رعیت کے بارہ میں جس کا وہ نگران مقرر ہے سوال کیا جائے گا کہ اس کی نگہداشت اور تربیت میں اُس نے کہاں تک حصہ لیا اور کس حد تک اپنے فرائض کو ادا کیا۔اگر خاوند اپنی بیویوں کو اس امر کا ذمہ دار قرار دیں کہ بچوں کے اخلاق اور اُن کی تربیت اور نماز اور ان کے روزے اور اُن کی اپنی تعلیم کی ذمہ داری اُن پر ہے تو یہ لازمی بات ہے کہ عورتیں خود بھی ان باتوں کو سیکھیں گی اور اپنے بچوں کو بھی سکھائیں گی۔اور جب اس کام کی ذمہ داری عورت پر ڈال دی جائے گی تو لاز م وہ اس امر پر بھی غور کرے گی کہ اخلاق کس طرح درست ہو سکتے ہیں اور پھر ان ذرائع سے کام لیکر اپنے بچوں کی اصلاح کی کوشش کرے گی جس طرح مدرسوں کو تعلیمی ٹریننگ دی جاتی ہے