اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 362 of 452

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 362

362 اللہ تعالیٰ نے مردوں اور عورتوں میں مقابلہ کی روح پیدا کی ہے اس لئے ان کے احساسات کا خیال رکھتے ہوئے چند منٹ بولنے کے لئے یہاں آ گیا ہوں۔پیشتر اس کے کہ میں سورۃ کے متعلق کچھ بیان کروں ناظمات جلسہ کو اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ میرے پاس شکایت آئی ہے کہ سٹیج پر بیٹھنے والی عورتوں میں چائے تقسیم ہوتی ہے جس پر دوسری عورتیں برا مناتی ہیں میرے نزدیک پیج پر بیٹھنے والی بہنوں کو اپنی دوسری بہنوں کے احساسات کا خیال رکھنا چاہئے اور آ کند وایسی غلطی نہیں ہونی چاہیئے۔اگر پہلے اس قسم کی کوئی غلطی ہوتی رہی ہے تو آئندہ اس سے اجتناب کیا جائے۔بھوک اور پیاس ایسی چیزیں ہیں کہ سٹیج پر بیٹھنے والیوں کو ویسی ہی بھوک اور پیاس لگتی ہے جیسی کہ نیچے بیٹھنے والیوں کو۔وہ عورتیں جو نیچے بیٹھی ہوئی ہیں جب وہ باوجو دتنگ اور سمٹ کر بیٹھنے کے اور دھوپ میں ہونے کے بھوک اور پیاس کو روک سکتی ہیں تو کیا وجہ ہے کہ مسیح والی روک نہیں سکتیں ؟ ہاں بیمار اس سے مستنی ہے۔اکا دکا بیمار ہوتی رہتی ہیں مگر یہ خیال کرنا کہ سب یہاں بیمار بیٹھی ہیں غلط ہے۔شاذ و نادر ہی کوئی بیمار ہے۔مثال اس کا دل کمزور ہے تو اس پر رقم کرنا چاہیئے نہ کہ اعتراض۔بہر حال مستورات کے سٹیج سے متعلق موجود و نظام درست نہیں۔اس سلسلہ میں میں یہ نصیحت کرتا ہوں کہ شینج کا نظام قابل اصلاح ہے۔مردوں کے سٹیج پر کسی کو اس لئے جگہ نہیں دی جاتی کہ وہ مال دار ہے۔یا کسی اونچے طبقے سے تعلق رکھتا ہے۔وہاں صرف ان کو جگہ دی جاتی ہے کہ جو بیرونی جماعتوں کے پریذیڈنٹ یا سیکرٹری ہیں اور ان سے امید کی جاتی ہے کہ جب وہ اپنے گھروں کو واپس جائیں گے تو جماعتوں کو یہاں کے حالات سنائیں گے سوائے اُن کے جو غیر احمدی ہوتے ہیں یا بیمار یا اونچا سننے والے کہ وہ اس سے مستثنی ہیں۔میں سمجھتا ہوں مستورات میں بھی ایسا ہی نظام ہونا چاہیے مختلف انجمنوں کی پریزیڈینٹ اور سیکرٹریوں کو بیٹھنے کا موقع دیا جائے یا مرکزی انتظام جن کے سپر د ہو وہ بیٹھ سکتی ہیں یا غیر احمدی جو باہر سے آتے ہیں وہ اتنی تکلیف برداشت کر سکتی ہیں اور یا پھر وہ بیٹھ سکتی ہیں جو معذور ہوں جو زمین پر زیادہ دیر نہ بیٹھ سکتی ہوں۔اسی طرح جلسہ گاہ کے آخر میں بیج لگا دئے جائیں تا کہ بیمار اور معذور عورتیں بیٹھ سکیں میں امید کرتا ہوں کہ لجنہ اس بات کو نوٹ کر لے گی اور آئندہ سال اس قانون پر عمل کیا جائے گا۔صرف لجنات کی پریذیڈنٹ سیکرٹری یا بیمار یا پھر غیر احمدی عورتوں اور منتظلمات کو ہی سٹیج پر جگہ دی جائے