اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 347
347 زمیندارا گر نہر کاٹ کر پانی لیں تو سال دو سال کے لئے قید ہو جاتے ہیں یہ تو دنیا کی نہروں کا حال ہے۔لیکن ان نہروں کے متعلق فرماتا ہے کہ وہ ان باغوں کے ساتھ ہوں گی۔یعنی وہ جنتیوں کے ہاتھ میں ہوں گی کوئی اور اُن کا حاکم اور مالک نہیں ہو گا۔وہ جس وقت چاہیں گے پانی ان کو مل جائے گا۔خَالِدِينَ فِيهَا اور پھر وہ اس میں بستے ہی چلے جائیں گے۔وہ لوگ جنہوں نے سرگودھا اور لائلپور بسایا وہ آج کہاں ہیں، وہ جنہوں نے درخت لگائے بڑی بڑی مصیبتوں کے بعد زمین کی کاشت کی ، ہل چلائے اور تکلیف کا مقابلہ کیا ان میں سے کوئی دو سال زندور ہا، کوئی چار سال زندہ رہا، اور آخر ایک ایک کر کے سب فوت ہو گئے۔وہ آب یہ نہیں جانتے کہ ہماری زمینیں اب کہاں گئیں اور ہماری اولا د نے کیا پھل کھایا۔کئی ایسے ہیں جن کی اولادیں آج شرا میں پی رہی ہیں، کئی ایسے ہیں جن کی اولادیں آج جو اکھیل رہی ہیں، کئی ایسے ہیں جن کی اولادیں آج سینما میں اپنا وقت ضائع کر رہی ہیں، گویا ان کی محنتیں اکارت چلی گئیں۔مگر فرمایا خلد بمن فيها جنتیوں کی محنتیں ضائع نہیں ہوں گی بلکہ جس نے جو کچھ بویا وہی کچھ کاٹے گا اور پھر کاٹتا ہی چلا جائے گا۔پھر ایک اور فرق دنیا کی نہروں، باغوں اور زمینوں میں اور اگلے جہان کی زمینوں باغوں اور نہروں میں یہ ہے کہ یہاں تو کئی لوگوں کے پاس حرام مال ہوتے ہیں۔چنانچہ مربعوں میں سے اکثر جانگلیوں کے تھے جو گورنمنٹ نے زبردستی چھین لئے اور دوسرے لوگوں کو دے دیئے۔جن کی زمینیں تھیں وہ بھو کے مر گئے اور دوسرے لوگ عیش و آرام سے رہنے لگے۔مگر فرمایا باذنِ رَبِّهَا وہ زمینیں لوگوں کی چھینی ہوئی نہیں ہوں گی بلکہ جائز مال ہوگا جو خدا کی طرف سے ملے گا۔دنیا میں تو کتنے گھر اس لئے برباد ہو گئے کہ ماں باپ نے محنت سے مال جمع کیا مگر ان کی اولادوں نے لغو باتوں میں اُسے ضائع کر دیا۔مگر وہاں جو کچھ ملے گا خدا کی طرف سے ملے گا اور اس کی برکت قائم رہے گی۔تَحِيَّتُهُم فِيهَا سَلَام۔ہمارے ملک میں لوگ کہا کرتے ہیں کہ جتنی لڑائیاں ہوتی ہیں وہ زمین ، روپیہ یا عورت کی وجہ سے ہوتی ہیں۔یہاں بھی چونکہ نہروں اور زمینوں کا ذکر تھا اس لئے قدرتی طور پر سوال پیدا ہوتا تھا کہ کیا جنت میں بھی لڑائیاں ہوں گی ؟ اور کیا وہاں جا کر بھی یہی جگزار ہے گا کہ ایک جنتی کہے گا میری پہیلی ہے اور دوسرا کہے گا میری ؟ اس لئے فرمایا کہ ہر آدمی جو جنت میں دوسرے سے ملے گا کہے گا میری طرف سے تم اپنا دل صاف رکھو۔میری طرف سے تم کو کوئی تکلیف نہیں پہنچے گی اور دعا کرے گا