اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 302 of 452

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 302

302 حضرت ابو بکر ان کے اس جوش کو دیکھ کر کھڑے ہو گئے اور یہ آیت پڑھی۔وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُول قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِهِ الرُّسُل۔اے لوگو محمد یا اللہ تو فوت ہو چکے ہیں۔جو کوئی (سیدنا محمد ﷺ کو پوجتا ہے وہ سُن لے کہ خدا کبھی نہیں مرتا۔محمد خدا کے ایک رسول تھے۔اگر محمد فوت ہو جا ئیں تو کیا تم پھر جاؤ گے؟ حضرت عمر کہتے ہیں کہ جب میں نے یہ آیت سنی میری یہ حالت تھی کہ میری ٹانگیں مجھ کو کھڑا نہیں کرسکتیں تھیں اور مجھ کو یہ معلوم ہوتا تھا کہ قرآن کریم میں یہ آیت آج ہی نازل ہو رہی ہے۔دیکھو یہ ایک واقعہ ہے جو رسول کریم ہے کی زندگی کے معا بعد ظاہر ہو گیا۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ صحابہ منا یہ عقیدہ نہ تھا کہ حضرت عیسے زندہ ہیں۔اگر حضرت عمرہ کا یہ عقیدہ ہوتا کہ حضرت عیسے آسمان پر ابھی تک زندہ ہیں تو وہ اپنی بات کی تائید میں یہ بات ضرور پیش کرتے۔کیا حضرت عمر بھول گئے تھے؟ فرض کیا حضرت عمرؓ بھول گئے تو کوئی صحابی تو کہتے کہ عیسئے نبی تو زندہ ہیں۔اب بتاؤ صحابہ سے بہتر کون دین جانتا تھا۔پنجابی کی ایک مثال ہے کہ گھروں میں آواں سُنیے توں دیویں سب سے بہتر جاننے والے صحابہ، برکات حاصل کرنے والے صحابہ، وہ اس بات کو نہ سمجھے اور پیچھے آنے والے جان گئے۔تعجب ہے کہ حضرت عمر موموسیٰ علیہ السلام کی طور پر جانے والی مثال تو سوجھہ گئی مگر عیسی کا ذکر یاد نہ رہا۔دوسری عجیب بات یہ ہے کہ مَا مُحَمَّد" إِلَّا رَسُول کی آیت اسی صورت میں بطور دلیل ہو سکتی ہے جبکہ پہلے سب رسول فوت ہو گئے ہوں تو یہ آیت جب بطور دلیل ہوئی اور کوئی نہیں کہتا کہ حضرت عیسی تو فوت نہیں ہوئے یہ اس بات کا بین ثبوت ہے کہ صحابہ میں سے کسی کے دماغ میں یہ بات نہ تھی۔اگر کسی صحابی کے دماغ میں حضرت عیسی کی زندگی کا خیال ہوتا تو وہ مر جاتا۔یہ سنکر کہ عیسی زندہ ہوں اور رسول کریم ﷺ فوت ہو جائیں۔ایک شاعر نے صحابہ کے دلی خیالات کو ان اشعار میں نہایت خوبصورتی سے قلمبند کیا ہے۔كنت السواد لناظري - فعمى عليك الناظر من شاء بعدك فليمت فعليك كنت احاذر 7 تو ہماری آنکھو کی پتلی تھا۔اب جہان تیرے جانے سے ہماری نظروں میں تاریک ہے۔تیرے بعد جو چاہے مرے ہمیں تو صرف تیرا ہی خطرہ تھا۔جب تو نہیں جہان میں کچھ بھی نہیں۔یہ ایک ایسا اہم واقعہ ہے کہ اس کے بعد کوئی خیال ہی نہیں کر سکتا کہ عیسی علیہ السلام زندہ ہیں۔کوئی