اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 103
103 طلباء صحت اور ذہن پر خاص اثر پڑتا ہے۔غرض یہ ایک بڑا وسیع علم ہے۔(۳۵) پینتیسواں علم حساب ہے۔کسی طرح حساب رکھا جائے۔(۳۶) چھتیسواں علم محاسبہ کا ہے۔اس میں بتایا جاتا ہے کہ کس طرح حساب کے رجسٹروں کی پڑتال کی جائے۔(۳۷) سینتیسواں علم نقش نو لیتی ہے۔(۳۸) اٹھتیسواں علم انجینئر حتمی ہے۔اس کی مختلف شاخیں ہیں۔مثلا اس میں ڈانوں کا الگ علم نگ ہے کس قسم کی ڈاٹ کس قدروزن اٹھا سکتی ہے وغیرہ۔(۳۹) انتالیسواں علم رسم و عادت ہے۔یہ بھی مستقل علم ہے اور اس علم کی کئی شاخیں ہیں جس میں فلسفہ رسم و عادات۔تاریخ رسوم وغیرہ داخل ہیں۔علوم اللباس والاقتصاد (۴۰) چالیسواں علم علم المنہاس ہے۔اول لباسوں کی تاریخ پھر مختلف ملکوں اور قوموں کے لباس لباس کی ضروریات۔اس کی طبی اغراض اور موسموں کے لحاظ سے تقسیم۔سب باتیں داخل ہیں۔(۴۱) اکتالیسواں علم علم الحجر مین ہے۔اس کی بھی بہت سی شاخیں ہیں۔جرائم کے اسباب۔مُجرموں کی اصلاح کے طریق۔سزا کی حد اور اُس کا مقصد طریق سزا۔کونسی سز از یادہ محسوس اور مؤثر ہوگی۔(۴۲) بیالیسواں علم علم اقتصاد ہے۔اس میں ملک کی مالی حالت کے متعلق علم بتایا جاتا ہے کہ کس طرح خرچ کرنا چاہئے۔اس کے ضمن میں سخاوت اور بخل پر بحث ہوگی۔پھر اس میں ایک بحث ایکھی تبادلہ سکہ کا ایک علم ہے اس نے آجکل لوگوں کو بہت گھبرا رکھا ہے۔پھر اسی علم میں ایک شاخ ضرب سکہ کا علم ہے۔پھر قرض پر بحث ہے۔تجارت اندرونی اور بیرونی پر بحث ہو گی کہ کس طرح ترقی ہو سکتی ہے۔پھر تجارت کی بحث میں اور کئی ضمنی بخشیں آجاتیں ہیں۔طریق تجارت۔آزاد تجارت۔برابر ٹیکس والی تجارت کریں یا زیادہ والی۔پھر اس میں ایک بحث ہوگی کہ اُن کا کیا اختیار ہو۔اُن کا انتظام کس طرح ہو۔مالک اور مزدورں کی انجمنیں با ہم کس طرح مل کر کام کریں تا کہ اس کے فوائد زیادہ ہوں۔پھر اس میں سٹرائک کے متعلق بحث ہوگی کہ ہونی چاہیئے یا نہیں۔اور