اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 32 of 452

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 32

32 صاحب جو بڑے واعظ ہیں اُن کے متعلق کہا گیا کہ اُن کا وعظ اچھا نہیں تھا۔جب دریافت کیا گیا تو معلوم ہوا کہ انہوں نے عورتوں کو نصیحتیں کی تھیں۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ عورتیں اُسی وعظ کو پسند کرتی ہیں جس میں اُن کو اچھا کہا جائے اُن کی تعریف کی جائے۔اور اگر اُن کو نصیحت کی جائے تو اُس کو پسند نہیں کرتین حالا نکہ کسی کے اچھا کہہ دینے سے وہ اچھی نہیں ہو جائیں جب تک خود اچھی نہ بنیں۔اور کسی کے برے کہہ دینے سے تیری نہیں ہو جاتیں۔اگر اُن کو اچھا کیا جاتا ہے اور وہ واقع میں اچھی ہیں تو یہ خوشی کی بات ہے اور اگر انکی کوئی برائی بیان کی جاتی ہے اور وہ برائی ان میں پائی جاتی ہے تو انہیں اُس کی اصلاح کرنی چاہیئے اور عبرت پکڑنی چاہیئے۔رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں جب کوئی شخص مرتا ہے اور عورتیں بین کرتی ہوئی کہتی ہیں اے بھائی تو ایسا بہادر تھا کہ تیرے آگے شیر بھی نہیں ٹھہر سکتا تھا تو فرشتے اُسے گر ز مار کر پوچھتے ہیں کیا تو ایسا ہی تھا؟ وہ کہتا ہے نہیں۔فرشتے پوچھتے ہیں پھر کیوں تیرے متعلق کہا جاتا ہے؟ اسی طرح عورتیں جو اور جھوٹی تعریفیں کر کے روتی ہیں اُن کے متعلق پوچھا جاتا ہے اور مرنے والے کو اقرار کرنا پڑتا ہے کہ یہ باتیں مجھ میں نہیں پائی جاتی تھیں تو جھوٹی تعریف سے کوئی فائدہ نہیں پہنچ سکتا اور نہ جھوٹی خدمت سے کوئی نقصان ہوتا ہے۔اس لئے دیکھنا چاہیئے کہ جو کچھ بیان کیا جاتا ہے اُس میں میرے عمل کرنے کے لئے کوئی بات ہے۔اگر کوئی اچھی بات ہو تو اُس پر عمل کرنا چاہیئے۔اور اگر کوئی بری بات اپنے اندر نظر آئے تو اُسے چھوڑ دینا چاہیے۔یہ غرض ہوتی ہے وعظ کی۔اس نصیحت کے بعد میں مختصر طور پر چند باتیں بیان کرتا ہوں کیونکہ وقت بہت تھوڑا ہے اور دس بجے کے قریب جو گاڑی یہاں سے جاتی ہے اُس پر میں جانیوالا ہوں۔اسلام کی غرض پہلے میں یہ بیان کرتا ہوں کہ اسلام کی فرض کیا ہے؟ اسلام کے معنے ہیں فرمانبرداری اور ایمان کے معنے ہیں مان لینا“۔جتنے مسلمان کہلا نیوالے مرد اور عورتیں ہیں اُن سے اگر پوچھا جائے کہ تم کون ہو تو وہ کہتی ہیں۔اللہ کے فضل سے ہم مسلمان ہیں، ایمان دار ہیں لیکن انہیں یہ نہیں معلوم ہوتا کہ مسلمان اور ایمان دار کے کیا معنے ہیں۔وہ یہی بجھتی ہیں کہ ہمارے ماں باپ مسلمان کہلاتے ہیں اس لئے ہم بھی مسلمان ہیں۔مسلمان ہونے کا ثبوت خدا تعالیٰ کے احکام پر عمل کرنے سے ہے حالانکہ کوئی مرد اور عورت اُس وقت تک مومن اور مسلمان نہیں ہو سکتی جتک خدا تعالی کے احکام کی