اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 358
358 کے ساتھ نماز نہیں پڑھتیں تو گناہ نہیں ہو گا لیکن با جماعت نماز پڑھو گی تو ثواب ہوگا۔اگر تم کہو کہ با جماعت نماز پڑھنے کو دل تو بہت چاہتا ہے لیکن چونکہ ہمارے ہاں کوئی جماعت نہیں اس لئے ہم با جماعت نماز نہیں پڑھ سکتیں تو اس کا جواب یہ ہے کہ جو کام جماعت کے ساتھ ہوتے ہیں اگر تم ان کی نیت کر لو گی تو تمہیں اُتنا ہی ثواب ملے گا۔کیونکہ تمہارا دل تو چاہتا ہو گا۔تمہاری خطا تو نہ ہوگی سامانوں کی خطا ہوگی۔خدا کہے گا کہ اس کی نیت نیک تھی قصور مال میسر نہ ہونے کا ہے۔خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ بندہ کسی بندے کے ساتھ جیسا سلوک کرتا ہے گویا وہ میرے ساتھ کرتا ہے۔اگر اُس نے میرے بندوں کو روٹی کھلائی تو گویا اُس نے مجھے کھلائی، اگر اس کے لئے مکان بنایا ہے تو خدا کہے گا اُس نے میرے لئے مکان بنایا ہے اس لئے اس کا اس سے بہتر مکان جنت میں بناؤ۔اسی طرح اولاد کی تربیت ہے۔یہ اجتماعی کام ہے۔نہیں بڑا شوق ہے کہ تمہارا بچہ بھی ہولے۔تم رات دن اُسے کہتی ہو کہ بچہ بیچ بول بچہ بیچ بول لیکن تم اکیلے اُسے کس طرح سکھا سکتی ہو۔تمہارا بچہ باہر کھیلنے جاتا ہے تو دوسرے کو کہتا ہے کہ بھائی ابا کو نہ بتانا کہ میں سکول نہیں گیا۔تم گھر میں کہتی ہو کہ بچہ سچ بول۔تم اس کشمکش کے بعد کبھی تو تمہاری تعلیم اثر کرتی ہے کبھی بھائی کی۔اگر اس بھائی کی ماں اُسے کہنے والی ہوتی تو سچ بولا کر تو وہ فورا تمہارے بچہ کو کہہ دیتا کہ میں جھوٹ نہیں بول سکتا میری ماں نے منع کیا ہوا ہے تو تربیت اولا د بھی اجتماع کے بغیر نہیں ہو سکتی۔عورتوں کو چاہیئے کہ وہ چل کر بیٹھیں اور سوچیں کہ ہمارے بچوں میں کیا کیا خرابیاں ہیں۔عورتیں تدابیر کریں اور عہد کریں کہ وہ ان کمزوریوں کو دُور کریں گی اس میں تعاون کی ضرورت ہے۔اگر ساری عورتیں اپنے بچوں کو سچ بولنے کی ترغیب دیں گی تو کوئی بچہ جھوٹ بولنے والا نہیں ہوگا۔اگر پندرہ بچے کھیلنے والے ہوں گے اور ان میں سے ایک جھوٹ بولنے والا ہو گا تو پندرہ دوسرے کہیں گے کہ ہم نے جھوٹ نہیں بولنا ہماری اماں نے منع کیا ہوا ہے تو تمہارا بچہ بھی سچ بولنے لگ جائے گا۔غرض یہ اجتماعی نیکیاں ہیں جو مل کر کرنے کے بغیر نہیں ہوسکتیں۔اسی طرح بہادری ہے اگر ہمارے بچے کمزور ہوں گے تو انہوں نے اپنی کیا اصلاح کرنی ہے اور جماعت کی کیا کرتی ہے۔انہوں نے ملک کی کیا خدمت کرنی ہے اور قوم کی کیا خدمت کرنی ہے۔بہادر آدمی کو لوگ گیند کی طرح اچھال اچھال کر پھینکتے ہیں لیکن وہ اپنے کاموں سے باز نہیں آتا۔