اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 335
335 وَالَّذِينَ إِذَا ذُكِّرُو ابايتِ رَبِّهِمْ لَمْ يَخِرُّوا عَلَيْهَا صُمًا وَّعُمْيَانًا۔پھر مومن مرد اور مومن عورتیں ایسی ہوتی ہیں کہ جب اُن کے سامنے خدا کی باتیں بیان کی جاتی ہیں تو وہ بہرے اور اندھے ہو کر نہیں گزر جاتے۔یعنی جب ان کے سامنے خدا کی باتیں بیان کی جائیں تو یہ نہیں کہ عمل نہ کریں بلکہ فورا عمل پر آمادہ ہو جاتے ہیں اور خدا تعالیٰ کی باتوں کو توجہ سے سنتے ہیں۔میں نے مردوں میں دیکھا ہے کہ مرد گھنٹوں بیٹھے رہتے ہیں اور آواز تک نہیں نکالتے مگر عورتیں برداشت نہیں کر سکتیں اور تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد باتیں کرنے لگ جاتی ہیں۔گویا اُن کی توجہ دین کی باتوں کی طرف ہوتی ہی نہیں۔ہمارے ملک میں قصہ مشہور ہے کہ ایک بزرگ مسجد میں نماز پڑھنے گئے۔امام کے خیالات پریشان تھے اسے نماز میں پندرہ روپوں کا خیال آ گیا۔ادھر مقتدیوں کا خیال تھا کہ امام صاحب سورہ فاتحہ پڑھ رہے ہیں۔مگر اُسے خیال تھا کہ پندرہ روپوں سے دلی سے فلاں فلاں چیزیں خریدوں گا۔اسی طرح ہوتے ہوتے پانچ ہزار ہو گئے۔رکوع میں خیال آیا کہ جب پانچ ہزار ہو جائیں گے تو بخارا جاؤں گا وہاں سے گھوڑے خریدوں گا اور اس طرح ہیں ہزار ہو جائیں گے پھر واپس دنی آکر میں سے چالیس ہزار بنالوں گا۔اُدھر اللہ تعالی نے اُس بزرگ کو کشف میں یہ تمام باتیں بتا دیں اور وہ نماز توڑ کر الگ ہو گئے۔سلام پھیر کر امام نے کہا تم کافر ہو۔مسلمان ہوتے تو ہمارے ساتھ نماز کیوں نہ پڑھتے۔وہ کہنے لگے میں کمزور ہوں زیادہ چل پھر نہیں سکتا۔آپ تو دتی گئے پھر بخارا گئے وہاں سے گھوڑے لے کر پھر دتی آئے مجھ سے یہ سفر نہ ہو سکا اور میں آپ سے علیحدہ ہو گیا۔وہ شرمندہ ہو کر معافی مانگنے لگا اور کہنے لگا آپ بزرگ معلوم ہوتے ہیں۔تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ذکر الہی کے موقع پر مومن پوری طرح متوجہ رہتے ہیں مگر تم میں سے بعضوں کی یہ حالت ہوتی ہے کہ ادھر نماز میں مصروف ہوئیں اور اُدھر تمہارا دماغ شامی کباب کا نسخہ تیار کرنے لگایا کسی اور دنیاوی کام کو سوچنے میں مصروف ہو گیا۔غرض بہت سی عورتوں میں یہ مرض ہوتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام نے ایک دفعہ عورتوں میں روزانہ لیکچر دینے شروع کئے۔ایک دن کسی نے عرض کیا کہ حضور پوچھئے تو سہی یہ بھی کیا ہے۔آپ نے ایک عورت کو بلا کر پو چھاوہ برابر پندرہ روز سے لیکچر سن رہی تھی مگر کہنے لگی یہی نماز روزہ کی باتیں ہوئی ہوں گی۔یہ منکر آپ نے لیکچر ہی بند کر دئے۔تو عورتیں بہت کم توجہ سے سنتی ہیں۔لیکن اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ایمان کی علامت یہ ہے کہ تم تو جہ سے خدا تعالی کی باتیں سنو۔