اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 336
336 پھر فرمایا۔مومن کی علامت یہ ہے کہ وَالَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ اِمَامًا - ہر انسان کی فطرت میں اللہ تعالیٰ نے یہ بات رکھی ہے وہ بڑائی چاہتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ہم تمہاری اس فطرت سے آگاہ ہیں اور ہم بھی چاہتے ہیں کہ تمہیں بڑائی مل جائے مگر اس کے حصول کا ذریعہ یہ ہے کہ تم اپنے لئے امام بننے کی دعا کرتے رہا کرو۔اس میں بتایا کہ مومن کو چھوٹی چھوٹی باتوں پر راضی نہیں رہنا چاہئے بلکہ لیڈر اور امام بنے کی خواہش کرنی چاہیئے۔مگر کس کا امام؟ متقیوں کا امام غیر متقیوں کا نہیں۔ممکن ہے تمہیں خیال پیدا ہو کہ ہر شخص کس طرح لیڈر اور امام بن سکتا ہے۔سو میں بتاتا ہوں کہ اس سے مرد اور عورتیں دونوں حصہ لے سکتے ہیں۔مرد اگر کوشش کرے کہ میری بیوی سمجھدار ہو، اسکو اعلیٰ ترقیات حاصل ہو جائیں، تو جب وہ تمہارے تابع چلے گی تو تم امام ہو گے اور بیوی ماموم اسی طرح اگر بیوی اپنی اولاد کی اعلیٰ تربیت کرے تو وہ امام ہو گی اور اولاد ماموم اور اولاد کے نیک کام بھی تمہاری طرف منسوب کئے جائیں گے۔تم قبر میں سورہی ہوگی مگر جب تمہارے بچے صبح کی نماز پڑھیں گے تو فرشتے لکھ رہے ہوں گے کہ اس بی بی نے صبح کی نماز پڑھی۔تم قبر میں سورہی ہوگی اور فرشتے لکھ رہے ہوں گے کہ اس بی بی نے ظہر کی نماز پڑھی۔تم قبر میں سورہی ہوگی اور فرشتے لکھ رہے ہو تجھے کہ اس بیا بی نے عصر کی نماز پڑھی۔چاروں طرف خاموشی ہوگی۔تارے جگہ گار ہے ہوں گے۔لوگ سورہے ہوں گے۔لیکن تم نے اپنی اولا د کو تہجد کی عادت ڈالی ہوگی تو فرشتے لکھ رہے ہوں گے کہ اس نے تہجد کی نماز پڑھی۔کتنی عظیم الشان ترقی ہے جو تم حاصل کر سکتی ہو اولئِكَ يُجْزَوْنَ الْغُرُفَةً بِمَا صَبَرُوا - جو لوگ خدا تعالیٰ کے لئے اس قسم کے نیک کام کریں گے۔کوشش کریں گے کہ ان کے بچے نیک ہو جائیں۔فرمایا قیامت کے دن ہم ان کو اعلیٰ سے اعلی جگہ دیں گے۔جس طرح دنیا میں انہوں نے بچوں کو چوری سے ، جھوٹ سے، فریب سے اور اسی طرح اور بدیوں سے بچایا۔اور جس طرح انہوں نے دنیا میں سلامتی پھیلائی اسی طرح جب وہ جنت میں جائیں گے تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا یہ وہ بندے ہیں جن سے میرے بندے امن میں رہے۔جاؤ آج اُن کو سلامتی دو اور انہیں دار السلام میں داخل کر دو۔خَالِدینَ فِيْهَا ، اس کے بدلہ میں وہ ہمیشہ ہمیش جنت میں رہیں گے۔قُلْ مَا يَعْبَوابِكُمْ رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ فَقَد كُل يَتُمْ فَسَوْفَ يَكون براما -