اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 195
195 ساتھ اپنی کوشش جاری رکھیں۔چونکہ اذان (مغرب کی ) ہو چکی ہے اس لئے میں تقریر ختم کرتا ہوں اور دُعا کرتا ہوں۔کیونکہ سنت ہے کہ جو دعوت کرے اُس کے لئے دعا کی جائے۔اور چونکہ یہ دعوت خواتین کے مدرسہ کی طرف سے دی گئی ہے اس لئے یہ دُعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ دعوت دینے والی خواتین کو علم حاصل کرنے کی توفیق دے اور اس (1 سے اپنے دین کی خدمت کرنے کا موقع بخش (الفضل وہ جولائی 1- صفر ) لمصل تقریر حضرت اصلح الموعود رضی اللہ عنہ بر موقع جلسہ سالانہ ۲۷۔دسمبر ۱۹۲۶۔۳ بجے سہ پہر ) سورۃ یونس رکوع ۶ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔۔۔۔۔مسجد لنڈن کے متعلق پانچ سال ہوئے میں نے تحریک کی تھی۔مسجد برلن کا چندہ بھی اس میں شامل کیا گیا۔اب میں عورتوں میں تحریک کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں کہ یا تو مسجد لنڈن اپنے اس روپیہ کے معاوضہ میں لے لیں اور یا اپنا روپیہ بطور قرضہ ہمارے پاس رہنے دیں تا ہم اسے سلسلہ کی اور ضروریات کے لئے کام میں لے آئیں ان دو باتوں میں سے جو بات وہ پسند کریں اس کے لئے ہم تیار ہیں۔افتتاح مسجد کی اہمیت افتتاح مسجد کا واقعہ اپنے اندر اس قدر اہمیت اختیار کر گیا ہے کہ اب دنیا کی کوئی تاریخ اس کو نہیں منا سکتی اور معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالی کے ہاں یہ مقدر ہو چکا ہے کہ یہ مسجد ہمیشہ قائم رہے اور اللہ تعالی نے اسکی تعمیر کے لئے اور اس کی اس شہرت کے لئے ایسے سامان کر دیئے کہ جن سے اس کی اہمیت اس قدر بڑھ رہی ہے کہ حیرانی ہی ہوتی ہے پہلے اللہ تعالی نے اسے میرے ولایت جانے تک روکے رکھا۔میرے وہاں جانے سے سلسلہ کی یکدم حیرت انگیز شہرت ہوگئی۔کیونکہ ولایت کے لئے یہ عجیب بات تھی کہ ایک نبی کا خلیفہ وہاں پہنچتا ہے۔اس لئے ہر اخبار میں ہمارا ذکر متواتر ہوتا رہا اور کثرت کے ساتھ فوٹو چھپتے رہے۔چونکہ میرے وہاں جانے پر میرے ہاتھ سے مسجد کی بنیاد رکھی گئی تھی اس لئے پہلے بنیاد کے موقع پر ہی بڑے بڑے وزیر ولارڈ آئے۔ان وجوہات کے باعث اب لوگوں کو یہ انتظار گھی ہوئی تھی کہ کب یہ مسجد مکمل ہو تو ہم دیکھیں۔