اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 11 of 452

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 11

11 اس کے کہ ساری دنیا مخالف ہوگئی ، اپنے اور پراؤں نے گدی نشینوں اور پیروں نے انگریزی خوانوں اور عربی دانوں نے مخالفت میں آواز اٹھائی لیکن آپ سب پر غالب آئے اور کئی لاکھ آدمیوں کو چھین کر لے آئے۔اب بتلاؤ اگر مرزا جھوٹا ہے تو خدا بھی ثابت نہیں ہو سکتا کیونکہ اُس نے اُس کو کچھ نہیں کہا۔یا یہ مانا پڑے گا کہ اب خدا تعالی میں کسی کو سزا دینے کی طاقت ہی نہیں ہے۔پہلے اس نے نمرود، شداد، فرمون وغیرہ کو سزا دی اور آج سے تیرہ سو سال پہلے بھی سزا دیتا تھا لیکن اب خواہ کوئی کچھ کرے وہ سزا نہیں دے سکتا۔یہ خدا تعالی کی ذات پر بہت بڑا الزام ہے پس کچی بات یہی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے دعوئی میں بچے ہیں وَلَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ الَّا قَاوِيلِ ، لَآخَذَ نَا مُنْهُ بِالْيَمِينِ هِ ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الوتين ، فَمَا مِنكُم مِن أحدٍ عنه حاجزين۔اگر یہ جھوٹا دعوی کرتا تو ہم اسے پکڑ کر ہلاک کر دیتے اور اس کی رگِ جان کاٹ دیتے۔یہ آنحضرت ے کی صداقت کی دلیل خدا تعالیٰ نے بیان فرمائی ہے۔جب یہ دلیل آنحضرت ﷺ کی صداقت کی ہے تو یہی حضرت مسیح موعود کی صداقت کی کیوں نہیں ہو سکتی۔اس بات کے سمجھنے کے لئے بھی کسی بڑے علم کی ضرورت نہیں۔آسان اور واضح بات ہے۔الله الهام اسی طرح بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ خدا تعالی پہلے تو اپنے مقرب لوگوں کو الہام کیا کرتا تھا لیکن اب نہیں کرتا۔اس بات کا جواب بھی بہت آسان ہے کہ کیا وہ خدا جو پہلے بولا کرتا تھا اب (نعوذ باللہ ) گونگا ہو گیا ہے یا اس کی کسی وجہ سے بولنے کی طاقت سلب ہوگئی ہے؟ نہیں تو پھر ضرور ہے کہ جس طرح وہ پہلے سنتا تھا اسی طرح اب بھی سنے اور جس طرح پہلے دیکھتا تھا اب بھی دیکھیے۔اگر وہ پہلے بولتا تھا اور اب نہیں بولتا تو کوئی کہہ سکتا ہے کہ خدا پہلے تو دیکھتا تھا اب نہیں دیکھتا، خدا پہلے سنتا تھا لیکن اب نہیں سنتا حتی کہ خدا پہلے زندہ تھا لیکن اب زندہ بھی نہیں ہے۔کیا یہ باتیں ماننے کے قابل ہیں؟ ہر گز نہیں۔پس ثابت ہوا کہ جس طرح خدا پہلے اپنے بندوں سے بولتا اور کلام کرتا تھا اسی طرح اب بھی کرتا ہے۔کامیابی کا ذریعہ قرآن شریف بڑی سیدھی اور آسان باتیں بیان کرتا ہے۔تم خود دین سیکھو اس پر عمل کرو اور اوروں کو سکھاؤ۔اللہ تعالیٰ نے وعدہ فرمایا ہے کہ وَلَتَكُنْ مِنْكُمْ أُمَّة" يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَ يَا مُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَ يَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَأُولئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ۔اے لوگو تم میں سے