اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 8 of 452

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 8

8 لیکن عورتوں تک ہم نہیں پہنچ سکتے اس لئے احمدی عورتوں کا فرض ہے کہ وہ عورتوں میں تبلیغ کریں۔انہیں دین سکھائیں اور وعظ کریں، جلسے کر کے اُن میں عورتوں کو بلائیں اور تقریریں کریں ، رسالوں اور اخباروں میں عورتوں کے لئے مضمون لکھیں۔میری اس وقت یہ غرض ہے کہ چونکہ میں لاہور آیا ہوں اس لئے تمہیں بھی کچھ سنا جاؤں۔قادیان میں بہت سی ایسی عورتیں ہیں جو قرآن اور حدیثوں کا ترجمہ جانتی اور پڑھاتی ہیں، عربی پڑھتی ہیں وہ ادھر کی ہی گئی ہوئی ہیں وہاں کی اصل رہنے والی نہیں ہیں۔اسی طرح تمام عورتوں کو چاہیئے کہ قرآن اور حدیث سے واقف ہونے کیلئے کوشش کریں خاص کر لاہور کی عورتوں کو اس میں زیادہ کوشش کرنی چاہیے کیونکہ یہاں تمہارے سامنے ایسی عورتیں ہیں جو دنیا کے لئے تو کوشش کر رہی ہیں لیکن انہیں دین کا کوئی فکر نہیں۔دین کا میدان خدا تعالیٰ نے تمہارے لئے رکھا ہے وہ اپنے خود ساختہ حقوق کیلئے پردہ کے دور کرنے کیلئے ، انگریزی تعلیم حاصل کرنے کیلئے اور اسی طرح کی باتوں کیلئے کوشش کر رہی ہیں اور دنیا وی باتوں میں پڑی ہیں۔خدا تعالیٰ نے تمہیں یہ موقع دیا ہے کہ تم خود دین سیکھو اور اوروں کو سکھاؤ اور اپنی نسلوں کو دین دار بناؤ۔جو باتیں دین دار ماں اپنے بچے کو سکھا سکتی ہے وہ باپ نہیں سکھا سکتا خواہ وہ کتنا ہی دین دار کیوں نہ ہو کیونکہ وہ تو اکثر باہر رہتا ہے اس لئے اولاد کی تربیت میں اُس کا اتنا اثر نہیں ہوتا جتناماں کا ہوتا ہے۔پس ایک تجویز تو یہ ہے کہ تم مولوی غلام رسول صاحب سے پڑھنے کیلئے وقت مقرر کر دا گر ہفتہ میں یا مہینہ میں ایک دفعہ قرآن اور حدیث پڑھا کرو اور دوبارہ سبق کی باری آنے تک اُسے دُہراتی رہا کرو۔(۲) یہ طریق التیار کرو کہ ساتھ کی عورتوں کو نصیحت اور وعظ کیا کرو اور اپنے محلہ کی عورتوں کو نماز روزہ کی تعلیم دو۔جب تم ان کو تعلیم دو گی تو وہ کہیں گی کہ ہم جاہل ہیں کچھ نہیں سمجھ سکتیں لیکن تم یہ کہنا کہ خدا تعالیٰ نے اپنا دین صرف پڑھے لکھے لوگوں کیلئے ہی نہیں بھیجا بلکہ ہر ایک کے لئے بھیجا ہے۔کیونکہ جاہل اور ان پڑھ سب اس کی مخلوق ہیں۔خدا تعالی نے ایسا فضل کیا اور اسلام کا ایسا معجزہ دکھایا ہے کہ وہ انسان جس پر یہ دین نازل ہوا اور جس سے بڑھ کر خدا تعالیٰ کے حضور کوئی مقرب نہیں ہو سکتا وہ بھی ان پڑھ تھا اور ایک لفظ نہ لکھ سکتا تھا پھر یہ کس طرح کہا جا سکتا ہے کہ اسلام ان پڑھوں کیلئے نہیں ہے۔صحابہ کرام میں سے کثرت سے ایسے تھے جو لکھ پڑھ نہیں سکتے تھے مگر ان کی معرفت دین کی بہت بڑی ترقی ہوئی اور وہ خدا اور رسول کے احکام کی پوری پوری فرمانبرداری کرتے اور دوسروں کو سکھاتے تھے۔بہت عورتیں یہ عذر کرتی ہیں کہ ہم پڑھی ہوئی نہیں مگر یاد