اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 107 of 452

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 107

107 ہوئے تھے۔اس علم کے ذریعے سے یہ معلوم ہو جاتا ہے کہ زلزلہ آنے والا ہے اور اس ذریعہ سے قبل از وقت علم پا کر ہلاکت سے بچ سکتے ہیں۔اس علم میں جو زلزلہ کے متعلق ہے زمین کی حرکات پر بحث ہوتی ہے۔اس سے عام حرکت مراد نہیں ہے بلکہ ایسی حرکت مراد ہے جیسے بعض اوقات انسان کے جسم کے اندر کوئی حصہ پھڑ کنے لگتا ہے۔اسی طرح زمین کی غیر معمولی حرکات کا پتہ اس علم سے لگ جاتا ہے۔شملہ ایک آلہ لگا ہوا ہے جس سے پتہ لگ جاتا ہے کہ کہاں زلزلہ آیا ہے اور کتنے میل کے فاصلہ پر آیا ہے۔جاپان نے اس علم میں بہت ترقی کی ہے۔اس آلہ کو ٹیلو گراف کہتے ہیں۔اس کے نگران جو میں اُن میں ایک احمدی محمد یوسف نام بھی مقرر ہوئے ہیں۔اس آلہ کو میں نے دیکھا ہے۔اُس کمرہ میں داخل ہوتے ہی ستون حرکت کرنے لگتا ہے۔باریک سے بار یک حرکت کا پتہ لگ جاتا ہے۔دوسراحصہ جو اس علم کا ہوتا ہے وہ طبقات الارض سے تعلق رکھتا ہے۔وہ زمین کے مختلف حصوں کو دیکھ کر بتاتا ہے کہ یہ کب بنا۔مثلاً یورپ کا علاقہ بہت بعد کا بنا ہوا ہے اور ایشیا اس قابل ہو گیا تھا کہ اس پر آدمی آباد ہوسکیں۔اسی علم کے ذریعہ کانوں کا علم ہوتا ہے۔لوہا وغیرہ کب بنے۔یہ چیزیں ایک ہی مادے سے بنی ہیں۔کوئلہ اور ہیرا ایک ہی چیز ہے صرف زمانہ کا فرق ہے۔اس فرق نے ایک کی قیمت اتنی بنادی ہے کہ ایک تولہ لاکھوں روپیہ کو آئے گا اور دوسرا کئی من دس ہیں پچاس روپیہ کو جائیگا حالانکہ دونوں ایک ہی چیز ہیں۔اس علم کے ماتحت علم الاوزان ہے یعنی وزنوں کا علم ہوا ، وقتی ، رطوبت اور خنکی کا علم بھی اس کے ماتحت ہے کہ اُن کا کیا اثر ہوتا ہے۔اسیطرح بارشوں اور ہواؤں کا علم معلوم ہو جاتا ہے۔اس علم میں یہ بحث بھی کی جاتی ہے کہ پتھروں کی کیا کیا مقسمیں ہیں۔کس طرح اُن کے خواص معلوم ہوتے ہیں۔کن حالات میں اُن کی لمنیوں کا اندازاہ ہوتا ہے۔عام پتھروں سے لے کر ہیرے تک بحث آجاتی ہے۔پیدائش اجسام وعلم الاقدام (۵۴) چونواں علم پرائھی ٹالوجی۔پیدائش ابتدائی کا علم ہے اس میں اس بات پر بحث ہوگی کہ پہلے پیدائش کس طرح پر ہوئی پھر اس میں آگے چل کر اس طرح پر بحث ہوگی کہ نباتات کس طرح پیدا