اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ دوم) — Page 58
الازھار لذوات الخمار جلد سوم حصہ دوم 58 فرمودہ 28 جولائی 2006 بمقام حدیقۃ المہدی، ہمپشائر۔برطانیہ جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ جماعتی جلسوں میں شرکت انہیں میلہ سمجھ کر نہیں کرنی چاہئے کہ میل ملاقات اور خرید و فروخت یا فیشن کا اظہار مقصود ہو۔اور عورتوں کے لئے خاص طور پر ، اکٹھی ہوئیں، باتیں کیں اور بس قصہ ختم ہو گیا۔تو اس بات کا خیال رکھیں اور انتظامیہ بھی خیال رکھے کہ اس جلسے کو کبھی میلے کی صورت نہ اختیار کرنے دیں۔یہ وہ بات ہے جسے حضرت مسیح موعود نے جلسے کا ایک خاص مقصد قرار دیتے ہوئے خاص طور پر اس سے روکا ہے۔